سردار عطاء اللّہ مینگل بلوچستان کے نڈر سپوت اور بیباک بلوچ قومی لیڈر تھے جنہوں نے کبھی بھی اپنے نظریہ کیساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔لالہ رحمت بلوچ

Spread the love

بلوچستان نیشنل پارٹی کے راہنما لالہ رحمت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں سردار عطاء اللّہ مینگل کی 32 سالہ سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سرخ سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہاں کہ سردار عطاء اللّہ مینگل بلوچستان کے سپوت نڈر اور بیباک بلوچ قومی لیڈر تھے جنہوں نے کبھی بھی اپنے نظریہ کیساتھ سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ اپنے نظریے کی توسط سے بلوچ قوم کے دلوں میں ہمیشہ حیات رہیں گے اور سردار عطاءاللّہ مینگل جیسے صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل کے نظریے کو قائم و دائم رکھنا ہر مرد و زن بلوچ پر فرض ہے اور سب کے لئے اہم اور ضروری امر بھی۔
انہوں نے کہاکہ ایسے اعظیم راہنماوں کے جانے کا غم صدیوں تک رہتا ہےاور سردار عطاءاللہ بلوچ کا جا قوم کی تاریخ میں یومِ سیاہ کی اہمیت کے مانند ہے آج بلوچ قوم نے ایک فرد یا ایک راہنما نہیں بلکہ ایک بڑی ہستی گنوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بلوچستان اور بلوچ قوم ایک عظیم ہستی سے محروم ہو چکا ہے جو بلوچ قوم کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ سے کم نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!