حکومت گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملائی بازار تجابان میں سہولیات کی فقدان اور گورنمنٹ گرلز پرایمری اسکول کریم بخش بازار کی غیر فعالی کا نوٹس لیں۔ترجمان تجابان لیٹریسی سوسائٹی

Spread the love


تجابان لیٹریسی سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان گورنمنٹ گرلز پرایمری اسکول ملائی بازار تجابان میں سہولیات کی فقدان اور اسکول کی عمارت کی خستہ حال پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملائی بازار کی بنیاد تقریبأ ء 1993 میں رکھی گئی جو دہائیوں سے تجابان جیسے گاوں میں طالبات کی تعلیم کا واحد مرکز رہا ہے مگر حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم کی بے سروکاری کی وجہ سے دہائیوں بعد بھی اسکول بنیادی ضروریات سے محروم ہے،جہان اس گرمی میں طالبات پانی اور بجلی جیسے بنیادی ضروریات کے بغیر ٹاٹس پر بیٹھ کر پڑتے ہیں۔
چونکہ دہائیون سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے اسکول کی عمارات بھی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ دار محکمہ تعلیم بلوچستان اور حکومت بلوچستان ہونگے۔
تجابان میں کچھ سال پہلے ایک کریم بخش بازار تجابان میں ایک اور گرلز پرایمری اسکول کی بنیاد رکھی گئی مگر ۴ سے ۵ سال گزرنے کے باوجود بھی حکومت وقت اور محکمہ تعلیم کی بے غرضی کی وجہ سے فعال نا ہو سکا۔
اپنی بیان کے آخر میں انہون نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان سے درخواست کرتے ہیں کے تجابان میں طالبات کی پڑھائی پر حل طلب اقدامات اُٹھا کر مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں۔اگر مسئلے حل نہ ہوئے تو تجابان لیٹریسی سوسائٹی بھرپور تحریک چلائی گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!