بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس

Spread the love

یوسف شاہ بلوچ یونٹ صدر اور وحید بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت یوسف بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بساک شال زون کے صدر ڈاکٹر ظفر واحد تھے اور مرکزی آگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نصیر احمد نے بطور اعزازی مہمان اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں زونل سرکولر، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے سیر حاصل بحث رہے۔
اجلاس میں کارکنوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں غیر ضروری ءُ اور بے فائدہ تنقید کے بجائے اپنے تنظیمی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ہمارے پروگرامز، سرگرمیاں، بحث ومباحث سیاسی موضاعات پر ہونا چاہئے۔ سیاست کے بغیر ہماری قوم نہ اپنی حقوق حاصل کرسکتی ہے اور نہ ہی ہم ترقی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔ سیاست ہر ایک فرد کیلئے ضروری ہے اور ہمارا بنیادی مقصد بلوچ طلباء و طالبات کو معاشرتی برائیوں سے بچانے اور انہیں علم و ادبی، تعلیمی اور سیاسی تربیت دینا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں بلوچ نوجوان اپنے قوم کے مستقبل کیلئے بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
کارکنوں نے مزید کہا کہ ہمیں بلوچستان یونیورسٹی میں تنظیمی کاموں کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے پالیسی مرتب کرنا چاہئے، یونیورسٹی میں موجود طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدام اٹھانا ہماری زمہ داری ہے۔
ایک طلباء تنظیم کا بنیادی زمہ داری یہ ہے کہ انہیں اپنے اراکین کو تعلیمی، علم وادبی اور سیاسی حوالے سے تربیت دینا ہے۔ اس حوالے سے ہم اسٹڈی سرکل، ادبی پروگرامز سمیت دیگر تربیتی پروگرامز منعقد کریں گے تاکہ بلوچ طلباء وطالبات علم و ادبی اور سیاسی حوالے سے مکمل عبور حاصل کرسکیں۔
اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر کارکنوں کی جانب دیئے گئے مختلف تجاویز پر زیر غور کرکے تنظیمی کاموں کو جاری و ساری کرنے کیلئے فیصلے لئے گئے اور یونٹ کابینہ کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ یوسف شاہ بلوچ یونٹ صدر، ضمیر بلوچ یونٹ نائب صدر، وحید بلوچ جنرل سیکریٹری، کمال جاوید بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، ندیم بلوچ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔
اجلاس کے اہتتمام سے پہلے یونٹ کے کارکنوں سے تنظیمی حلف لیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!