کوئٹہ کے سریاب روڈ کیچی بیگ شہید چوک پردھماکہ

Spread the love

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ کیچی بیگ شہید چوک پر درزی کے دکان پر کریکر دھماکہ جس میں دو افراد زخمی
اطلاعات کے مطا بق زخمیوں میں1۔محمد عمران ۔ولد منیر احمد قوم محمد شہی سکنہ کلی محمد شہی سریاب روڈ
2۔محمد اشفاق ولد محمد اسحاق ۔قوم بنگلزئی سکنہ دشت بتائے گئے
جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کرل۔
یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کے دن کوئٹہ کے علاقہ سریاب کیچی بیگ شہید چوک پہ واقع ایک درذی کے دکان پہ ہمارے سرمچاروں نے 12بجکر :40 منٹ پہ دستی بم سے حملہ کیا درذی اپنے دکان میں اسٹال لگا کر پاکستانی پرچم فروخت کررہا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان میں قابض پاکستان کی جشن کی تقریبات منانے اور پاکستانی پرچم فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!