بنیادی سہولیات سے محروم ڈھاڈر

Spread the love

ڈھاڈر،بولان( محمد عارف بنگلزئی/نشست)سہولیات زندگی سے محروم ڈھاڈر کے باسیوں کے لئے پانی جیسی نعمت کا حصول ایک خواب محکمہ پی ایچ ای لمبی تان کر سوگئی عوام کو شدید گرمی میں پانی کے لیئے در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے محکمہ کی لاپرواہی یا کچھ اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں صورتحال کا نوٹس لیا جائے مطالبہ ڈھاڈر جوکہ ضلع کچھی کا صدر مقام بھی ہے یوں تو ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے ناطے اس شہر کے باسیوں کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر ہوتی مگر ہائے شومئی قسمت یہاں کے شہری دور جدید جہاں دیگر ممالک کے افراد ایک نئی زندگی کی تلاش میں چاند پر پہنچ رہے ہیں ایسے ہی دور حاضر میں ضلع کے صدر مقام ڈھاڈر کے شہری آج بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہیں پانی جوکہ اللہ تبارک وتعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ڈھاڈر جوکہ سرسبز علاقہ ہونے کے علاوہ یہاں زیر زمین پانی تقریبا اسی فٹ کھدائی کے بعد دستیاب ہوتا ہے میں محکمہ پی ایچ ای کچھی کے نااہل آفیسران کی وجہ سے آج کے اس جدید دور میں بھی شہری،بزرگ،خواتین اور بچے نوجوان بالٹیوں،کین اور دیگر ضرورت کا سامان اٹھا کر درہ بولان سے آنے والے پانی کے حصول کیلئے نکل جاتے ہیں کیونکہ محکمہ پی ایچ ای کچھی نے یزیدیت کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیئے ہیں کئی دنوں سے ڈھاڈر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں بدحال عوام کا کوئی پرسان حال نہیں محکمہ کے آفیسران اکثر بور کی خرابی کا بہانہ بناتے ہیں جبکہ اس مد میں لاکھوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہاں البتہ کاغذی کاروائی میں بور واٹر سپلائی،لائنوں کی مرمت دیگر پر یہ تمام کی ریکارڈ موجود ہوتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ڈھاڈر کے سیاسی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے پر امن احتجاج کی کال دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا پرگرام ترتیب دیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کچھی فی لافور اپنا قبلہ درست کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر پر امن احتجاج ریکارڈکرایا جائیگا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!