محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر علما کرام صحافی برادری علاقائی معززین و معتبرین کامیٹنگ

Spread the love

مچھ (حفیظ ساحل) مچھ ایس ایچ او مچھ میر محمدرفیق سمالانی کی زیر صدارت پولیس تھانہ میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مولانا محمد عمر کیف انجمن تاجران مچھ کے رہنماء حاجی عبدالرؤف کرد ملک ولایت حسین سمالانی محمد حسین چنگیزی اسپیشل برانچ مچھ محمد جہانگیر اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام صحافی برادری علاقائی معززین و معتبرین نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایچ او مچھ محمد رفیق نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد ایس پی کچھی کی خصوصی ہدایت پرمچھ پولیس نے مچھ میں امن و امان کے فل پروف وخصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کا پلان تیار کرکے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں امام بارگاہ اور جلوس کے روٹس کا دورہ بھی کیا ہے شہر بھر کے مسافر خانوں اور جلوس کے روٹس میں آنے والے رہائشی مکانات کی معلومات اکٹھا کیا جارہا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کیاجارہا ہے اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہل کار شہر میں مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے ہوئے ہیں عوام پولیس کیساتھ تعاون کرے تاکہ امن اومان کی قیام کو برقرار رکھا جاسکےانھوں نے کہا کہ اسلام محبت اور بھائی چارے کا دین ہے امن و آتشی کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے  محرم الحرام ہم سب کے لیے ادب و احترام کا مہینہ ہے اس کا احترام تمام امت پر واجب ہے تمام مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کردار ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ادا کریں انھوں نے کہا کہ علماکرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔مذہبی ہم آہنگی ،رواداری اور برداشت سے ہی امن و آشتی کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے اجلاس میں علما کرام معززین اور ہزارہ برادری کے نمائندے نے ایس ایچ او مچھ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔انہوں نے کہا کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح سے اور ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گئے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!