تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کے پروگرام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان فشر فورک فورم ماری پور

Spread the love

ماری پور کے نوجوان صلاحیت سے مالا مال ہے لیکن دانستہ طور پر ان کی صلاحیتوں کو زنگ آلود بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

ماری پور ( نشست) پاکستان فشر فورک فورم ماری پور کے ترجمان کوثر صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ ماری پور کراچی کا ایک قدیم علاقہ ہے۔ لیکن قدیم علاقہ ہونے کے باوجود اپنے آٸینی حقوق سمیت سماجی,تعلیمی اور معاشی حقوق سے یکسر محروم ہے۔
ماری پور کے نوجوان صلاحیت سے مالا مال ہے لیکن دانستہ طور پر ان کی صلاحیتوں کو زنگ آلود بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر نے ماری پور میں لاٸبریری کے قیام کا جو اقدام اٹھایا ہے۔ہم اس مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تین جولاٸی کو سوشل میڈیا میں کمپٸین سمیت آٹھ جولاٸی کو پر امن ریلی کی حمایت و تعاون کا اعلان کرتے ہیں اور اس پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے اس کی کامیابی کو ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔
ترجمان نے آخر میں سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ وہ طالب علموں سمیت ماریپور کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لٸے لاٸبریری کا قیام عمل میں لاٸے تاکہ عوام کتاب بینی کی طرف راغب ہو کر دیگر سماجی براٸیوں سے خود محفوظ رہ سکیں اور اپنی نسل کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!