لائبریری مہم باشعور قوم کی تشکیل کی جدوجہد ہے۔ نوجوانان بلوچاں/ ٹکری ایجوکیشن سینٹر

Spread the love

لائبریری مہم باشعور قوم کی تشکیل کی جدوجہد ہے۔
نوجوانان بلوچاں/ ٹکری ایجوکیشن سینٹر

لاٸبریری مہم باشعور قوم کی تشکیل کی جدوجہد ہے۔وزیر علی
تین جولاٸی بروز ہفتہ سوشل میڈیا میں کمپیٸن چلاٸی جاٸے گی۔ اللہ بخش بلوچ


تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کا دوسرا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاٸبریری مہم کے حوالے سے پروگرام کا اعلان کیا گیا جس میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام سے بھر پور شرکت کی درخواست کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے تنظیم نوجوانان بلوچاں کے بانی ممبر سر عمر بلوچ نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔وہ اپنے شعور اور عمل کے امتزاج سے معاشرے کو تعمیری سوچ کی جانب گامزن کرتے ہیں۔


ماری پور کے تمام علاقے تعلیمی شعبے میں پسماندہ ہے لیکن یہاں کے نوجوانوں کی سوچ اور عمل نے ثابت کردیا ہے کہ ماری پور مستقبل میں خواندگی کے لحاظ سے سر فہرست ہوگا اور اس کا سہرا نوجوان طالب علموں کے سر ہوگا۔


وزیر علی بلوچ نے کہا کہ لاٸبریری مہم ایک تابناک مستقبل اور ایک باشعور قوم کی تشکیل کی جدوجہد ہے۔ماری پور میں بسنے والے تمام اقوام اس مہم کا حصہ بن کر ماری پور میں مسدود ترقی کی راہوں کو کھولنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
ٹکری ایجوکیشن سینٹر کے صدر اللہ بخش بلوچ نے کہا کہ ہم گذشتہ آٹھ سالوں سے ٹکری ایجوکیشن کے پلیٹ فارم سے مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ علم کا یہ داٸرہ وسیع پیمانے پر پھیل کر ماری پور کے مختلف علاقوں کو علم کی نعمت سے سیراب کریں۔

اجلاس کے آخر میں دونوں اداروں نے مشترکہ پروگرامز کا اعلان کرتے ہوٸے کہا کہ تین جولاٸی بروز ہفتہ سوشل میڈیا میں کمپٸین چلاٸی جاٸے گی جبکہ آٹھ جولاٸی بروز جمعرات ایک پر امن ریلی کا انعقاد کیا جاٸے گا جبکہ دس اور گیارہ جولاٸی کو کتاب عطیہ کیمپ لگایا جاٸے گا۔
مشترکہ بیان کے آخر میں عوام,سیاست دانوں,سیاسی پارٹیوں,مذہبی جماعتوں , اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی گٸی کہ وہ اس کمپیٸن کا حصہ بن کر ہمارے مستقبل کو روشن بنانے میں ہماری مدد کریں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!