ضلع سوراب میں چوری کی وارداتیں باعث تشویش ہیں.سردارزادہ میر محسن شیر گرگناڑی

Spread the love

سوراب (نشست) سردار زادہ میر محسن شیر گرگناڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں سے ضلع سوراب خصوصا تحصیل گدر عمر آباد میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں جن میں شورئئ، کلغلی اور چھڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں چور گروہ رات کی تاریکی میں زرعی مشینوں پر نصب بجلی کے ٹرانسفرمرز کے پڑزہ جات لے اڑے ہیں اور کل سوراب سے دن دہہاڑے ایک چنگچی رکشہ کو بکنگ کا بہانہ بنا کر راستے میں غریب چنگچی والے کو چنگچی سمیت موبائل فون اور نقدی سے محروم کرنا سوراب انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس طرح کے واقعات سے یہی تاثرات مل رہے ہیں کہ پرامن ضلع سوراب اب بدامنی کی طرف جارہا ہے جو باعث تشویش ہے مذید انہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھا کر ضلع سوراب کا امن بحال کیا جائے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!