عدالت کا ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت

Spread the love

بلوچستان ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پٹیشن کی سماعت

کوئٹہ ( نشست) تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پٹیشن کی سماعت ہوئی جس سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے کی، پٹیشن راحب بلیدی ایڈوکیٹ اور نصیب اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کےموقع پر ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیدار اورنمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے.

error: Content is protected !!