لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری، سٹوڈنٹس نے دھرنے میں اپنی مدد آپ کے تحت کلاسز کا آغاز کردیا.

Spread the love

لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری، سٹوڈنٹس نے دھرنے میں اپنی مدد آپ کے تحت کلاسز کا آغاز کردیا.

( نشست) تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری، سٹوڈنٹس نے دھرنے میں اپنی مدد آپ کے تحت کلاسز کا آغاز کردیا.طالبعلم گزشتہ چار دنوں سے تپتی دھوپ میں بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے. آج احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز طالبعلموں نے دھرنے میں ہی اپنی مدد آپ کے تحت کلاسز کا آغاز کیا ہے.
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون انتظامیہ کی بے حسی اور غیر سنجیدہ رویے کی پرزور مزمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ طلبا مسائل کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!