کرپٹ وائس چانسلر کو برطرف کیا جائے، طلباء ایکشن کمیٹی

Spread the love

 وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کیخلاف طلباء ایکشن کمیٹی کا احتجاج

کوئٹہ(نشست) طلباء ایکشن کمیٹی میں شامل طلباء کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر کی برطرف، وائس چانسلر کے کرپشن کی تحقیقات اور یونیورسٹی میں اظہار رائے اور طلباء سیاست پر پابندی کی مذمت کی گئی۔

"اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں زبیر شاہ آغا، کبیر افغان، امین اللہ بلوچ، حافظ سعید نور، ثناء اللہ آغا، یار محمد بریال اور محمد دین نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کرپشن کی آماہ جگاہ بن چکی ہے موجودہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو طلباء و اساتذہ کے لیے نو گر ایریا میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اظہار رائے اور طلباء کو سیاسی سر گرمیوں پر غیر اعلانیہ پا بندی لگائی گئی ہے۔ وائس چانسلر نے اپنی خفیہ تنظیم بنائی ہیں جس کا مقصد طلباء و طالبات کو تنظیموں سے الگ کر کے غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث کرنا ہیں اور اس کو طلباء تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اپنی خفیہ تنظیم بنائی ہیں جس کو طلباء تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کو جیل بنا دیا گیا ہے جس میں طلباء، طالبات اور اساتذہ کو قیدی بنایا گیا ہیں 

 یونیورسٹی میں بعض شعبہ جات میں بعض اساتذہ و چیئرمینوں کے ذریعے با قاعدہ کلاسز میں سیاسی پارٹیوں و طلباء تنظیموں کے خلاف وائس چانسلر کے ایماء پر غلط تبلیغ کی جا رہی ہیں اور طلباء کو بد ظن کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہیں جس کو ہر صورت میں ناکام کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو جیل بنا دیا گیا ہے جس میں طلباء، طالبات اور اساتذہ کو قیدی بنا دیا گیا ہیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں ہونیوالی کرپشن پر نیب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہیں حالانکہ یہ کرپشن ثابت ہو چکی ہیں اور جعلی ڈگریوں کے حوالے سے بنائے گئے کیسز کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو بچایا جا سکے۔ یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی میں ہونیوالے کرپشن سے یونیورسٹی کا ہر فرد باقاعدہ آگاہ ہے۔

طلباء ایکشن کمیٹی نے چیف جسٹس بلوچستان، گورنر بلوچستان اور نیب کے چیئرمین سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی کے کرپشن کا نوٹس لے اور وائس چانسلر کی برطرفی کیلئے اقدامات اٹھا کر صوبے کے عوام کو اس اذیت صورتحال سے نجات دلائے۔

ایک تبصرہ

  1. Hello ,

    I saw your tweets and thought I will check your website. Have to say it looks really nice!
    I’m also interested in this topic + have recently started my journey as young entrepreneur.

    I’m also looking for the ways on how to promote my website. I have tried AdSense and Facebok Ads, however it is getting very expensive.
    Can you recommend something what works best for you?

    Would appreciate, if you can have a quick look at my website and give me an advice what I should improve: http://janzac.com/
    (Recently I have added a new page about Rockwall Investments and the way how normal people can make money with this company.)

    I have subscribed to your newsletter. 🙂

    Hope to hear from you soon.

    P.S.
    Maybe I will add link to your website on my website and you will add link to my website on your website? It will improve SEO of our websites, right? What do you think?

    Regards
    Jan Zac

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!