نجی سکول پر فائرنگ, چار زخمی, حملہ آور فرار

Spread the love

نجی سکول پر فائرنگ, چار زخمی, حملہ آور فرار

کوئٹہ ( نشست ڈیسک ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک نجی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔

 فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔

پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو سول اسپتال منتقل کردیا جائے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک طالبہ اور تین طلباء شامل ہیں، جن کی عمریں 9 سے 12 سال ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!