گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد میں ریڈنگ کلچر کے حوالے سے لیکچر

Spread the love

(نشست)تفصیلات کے مطابق آج گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد میں پرنسپل جان محمد صاحب، ،اور نصیر آباد لٹریری فورم کی مشترکہ تعاون سے نصیر آباد میں ریڈنگ کلچر کے حوالے سے مزکورہ کالج کے طلباء سے ڈسکشن ہوئی اور لیکچر دیا گیا۔جس میں طلباء کے لیئے ریڈنگ کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور ساتھ ساتھ طلباء کے سوالات کا جواب بھی دیے گئے۔

نصیر آباد لٹریری فورم ممبر و پریس سیکریٹری توصیف احمد مستوئی۔بی ایس او رکن اور فورم کے ممبر گہور بلوچ۔پرنسپل جان محمد صاحب اور لیکچررطاہر صاحب نے طلباء کو ریڈنگ کلچر کی اہمیت بتائی۔علم دوستی اور کتب بینی کا درس دیا گیا۔
نصیر آباد لٹریری۔ فورم پرنسپل جان محمد صاحب کا مشکور ہے جس نے ہمیں وقت دیا اور تعاون کیا اور مستقبل میں تمام علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے کالج میں پروگرام کی اجازت دی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔فورم طاہر صاحب کامریڈ گہور بلوچ،اور لائبریری انتظامیہ سر عبدالجبار کا بھی مشکور ہے۔
نصیر آباد لٹریری فورم حکومت وقت سے مطالبہ کرتاہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دے اور پرنسپل اور کالج انتظامیہ کی مدد کی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اور لیکچررز کے لیے فریش ٹرینگ کورسز کروائے جائیں۔تاکہ ان کی تدریسی قابلیت بڑھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!