مچھ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے شہری ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس

Spread the love

مچھ(حفیظ ساحل) شہری ایکشن کمیٹی مچھ کاایک اہم اجلاس پریس کلب مچھ میں منعقد ہوا شہری ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن پی پی پی جمعیت علماء اسلام پی ٹی آئی سماجی شخصیت صحافی برادری جی ٹی اے بی اور پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن متحدہ لیبر فیڈریشن لیبر یونین ایم سی مچھ بولان ادبی دیوان کان لیبر یونین مچھ ودیگر سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیرتعداد نے شرکت کی اجلاس میں مچھ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بجلی کے اوقات کار میں تبدیلی محکمہ پی ایچ ای کیجانب سے پانی کی عدم دستیابی نادرا دفتر کے قیام میں تاخیر احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو مشکلات خود ساختہ مہنگائی ڈاکٹرز کی شام اور رات کے اوقات میں مسلسل غیر حاضری ادویات کی قلت میڈیکل مشنری کی غیر فعالی تنظیمی امور سمیت دیگر علاقائی ایشوز پر بحث مباحثہ کیاگیا اجلاس میں باہم اتفاق رائے سے شہری ایکشن کمیٹی کی کابینہ تشکیل دیدی گئی اورباہم مشاورت سے شہری ایکشن کمیٹی مچھ کے چیئرمین کیلئے جمعیت علماءاسلام کے حافظ محمد صدیق سمالانی وائس چیئرمین کیلئے پی پی پی کے ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑو اطلاعات ونشریات کیلئے پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی اور فنانس سیکرٹری کیلئے سماجی رہنماء محمد صادق راہیجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ان کی آئینی مدت تین ماہ ہو گی جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک اسداللہ سمالانی پریس کلب مچھ کے صدر حاجی غلام سرور تالپور نیشنل پارٹی کے خدائے رحیم بلوچ ملک زاہد اقبال سمالانی متحدہ لیبر فیڈریشن کے محمد اقبال یوسفزئی مچھ بولان کے سیاسی سماجی شخصیت میر فاروق عزیز کرد انجمن تاجران کے حاجی عبدالرؤف کرد بولان ادبی دیوان کے حفیظ ساحل پیرامیڈیکل فیڈریشن کے حافظ غلام اللہ شاہوانی جی ٹی اے بی کے خدائے رحیم سمالانی جی ٹی اے آئینی کے محمد اقبال سمالانی کان کن لیبر یونین مچھ کے ٹکری شیر زمان سمالانی ممبران ہوں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ایک وفداعلی آفیسران سے ملاقات کرکے انہیں تحریری وزبانی طور پر مذکورہ بالا مچھ کے بنیادی مسائل سے آگاہ کریگا اور مسائل کے حل کے لئےتمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس سے نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایکشن کمیٹی میں شامل مختلف فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی شخصیات نے اعتماد کرکے ہمیں جو زمہ داریاں دی ہے انشاءاللہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کرکے علاقے کی مسائل کو بھرپور انداز میں ہر پلیٹ فام پر اٹھائیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!