کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

Spread the love

کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی

کراچی میں بلوچ رہنماء کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ گل محمد لائن لیاری میں ادا کردی گئی جہاں لوگوں کی کثیر تعداد نے جمع ہوکر نماز جنازہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہید کریمہ بلوچ کے اہلخانہ کا گذشتہ روز کہنا تھا کہ کریمہ بلوچ کی میت کراچی پہنچنے کے بعد براستہ روڈ انکے آبائی گاوں تمپ منتقل کیا جائے گا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج بروز 24 جنوری کریمہ بلوچ کے جسد خاکی کا قومی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ مولوی غسمان پارک (بیاءِ باغ) میں ادا کی جائے گی۔
جبکہ سندھ کے دارلحکومت کراچی ائررپورٹ پر گذشتہ رات سے ہی فورسز نکے فری میں اضافہ دیکھنے میں آیا بعدازاں لواحقین اور بلوچ رہنماوں کو ان کی میت کو براستہ روڈ لیجانے سے روکا گیا۔
آخری اطلاعات تک کریمہ بلوچ کی میت نامعلوم راستوں سے کراچی سے باہر منتقل کی جارہی ہے تاہم ان کے لواحقین نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق کراچی میں نماز جنازے کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاستی اداروں کی جانب سے یہ اقدامات اٹھائے گئے جس طرح شہید نواب اکبر بگٹی کے لاش کو دفنایا گیا یا جس طرح نواب خیربخش مری کے میت کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی اسی طرح کریمہ بلوچ کیساتھ کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!