ڈی پی ٹی کے دو پرچوں میں کمیٹی کے حکم کے باوجود ری چیک کئے بغیر طلبا کو فیل کیا گیا۔ بی ایس او

Spread the love

ڈی پی ٹی کے دو پرچوں میں کمیٹی کے حکم کے باوجود ری چیک کئے بغیر طلبا کو فیل کرنا نا انصافی ہے: بی ایس او.

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر ممبر ڈاکٹر مقبول بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈاکٹرآف فزیوتھراپی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء کو بلاوجہ دو پرچوں میں فیل کیا گیا ہے۔
طلباء کے فیل شدہ دونوں پیپرز کی ری چیکنگ کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی اورکمیٹی نے بھی طلباء کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ پیپرز دوبارہ چیک ہو. اس کے باوجود دو مہینے تک طلباء کو انتظار کرانے کے بعد بلا کسی چیکنگ کے وائس چانسلر نے اسپورٹس کے پیپرز ایگزام برانچ بھیج دیے گئے. ہیں ۔ انہوں نے کہا ہیکہ کنٹرولراور وائس چانسلر کی من مانی و تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے طلباء کامستقبل داؤ پہ لگا ہے۔

بلوچستان یونیوسٹی میں ہمیشہ اس طرح کے واقعات جامع پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ چیکنگ کے دوران بلاوجہ طلباء کو فیل کیا جاتا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی ٹی کے طلباء کو اسپورٹس انجری کے پیپرز میں بلاوجہ فیل کرنا ظلم ہے۔غلط چیکنگ کی وجہ سے کئی طلباء کوفیل کیا گیا ہے۔ طلباء 8یا دس نمبروں میں فیل کیے گئے ہیں کمیٹی کے فیصلے سے انکار کرنا وائس چانسلر کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا ہیکہ وائس چانسلر نے کمیٹی کے فیصلے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پیپرزکی دوبارہ چیکنگ سے انکار کیاجو طلباء کے ساتھ زیادتی ہے۔ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ رویے اور پالیسیاں طلباء میں مایوسی پیدا کررہی ہیں۔ اگر پیپرز کو دوبارہ چیک نہیں کیا گیا تو وائس چانسلر کی غلط پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!