سرکاری ادارے خالص عوامی ہیں اس میں کسی صورت سیلف فنانس کے نشستوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حئی بلوچ

Spread the love

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے یونٹ سیکریٹری ڈاکٹر حئی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لئے افرادی قوت تعلیمی اور طبی حوالے سے پیدا کریں۔
بلوچستان میں تعلیمی اور طبی سہولیات کے مسائل کا حل صرف ضلعی میرٹ سے حاصل ہے۔ عوام کو سہولیات دینے کے لئے ہمیں عقلی اور زمینی حقائق کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پرنسیپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ظاہر خان مندوخیل خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نہ صرف بلوچستان کی ضروریات کے مطابق کالج کے نشستوں میں اضافہ کیا بلکہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینٹسٹری کے تعلیمی نشستوں کو ضلعی طور پر مختص کرکے ہر ضلع کے عوام کو خوش کیا۔
دوسری جانب برابری کی بنیاد پر ہر ضلع کو دونشستیں دیکر ضلع ہرنائی ، آواران ، شیرانی ، موسی خیل واشک سمیت دیگر اضلاع کے عوام کی طبی سہولیات کو مدنظر رکھ کر اپنی قوم دوستی کا ثبوت دیا۔
سرکاری ادارے خالص عوامی ہیں اس میں کسی صورت سیلف فنانس کے نشستوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیکل یونیورسٹی بلوچستان کے عوام کی ضرورت تھی لہذا یونیورسٹی فوری طور پر پاکستان میڈیکل کمیشن سے منظوری حاصل کرنے کے بعد پوسٹ گریجیوٹ ڈگریوں پر کام کرے تاکہ بلوچستان میں ہیومن ریسورس کی کمی پورا ہوسکے۔ موجودہ وائس چانسلر کالج کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ وائس چانسلر لسانی تنظیموں کو پراکسی استعمال کرنے سے گریز کرے ۔ ہم عدالت میں ہر صورت فریق بن کر بلوچستان کے زمینی حقائق، سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ترقی پزیر ضلعوں اور علاقوں کی مفادات کا تحفظ کرینگے۔ اسی طرح ہم اپنے تمام اضلاع کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ بی ایس او عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!