بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 11 کوئلہ کان کن جان بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے

Spread the love

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 11 کوئلہ کان کن جان بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغواء کرکے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

حکام نے واقعے کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے جنہیں مبینہ طور مذہبی شدت پسندوں نے شناخت کے بعد قتل کیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں اب تک ہزاروں افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!