فرید احمد کیوں فیل ہوتے ہیں

Spread the love

تحریر:توصیف احمد

بلو چستان پبلک سروس کمیشن نے مختلف سروس کے لیئے اب تک ہزاروں امیدواروں کو سرکاری جاب کیلئے میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیا ہے ۔اس ادارے کو بلوچستان میں میرٹ کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے ۔یہاں امتحان دینا اعزاز کی بات سمجھا جاتا ہے ۔اور اگر اس پبلک سروس کمیشن سے اگر کوئی بیورکریٹ میرٹ پر آتا ہے عوام اور فیملی میں خوشی کی لہربھی دوڑتی ہے اور خود بندہ فل آف کینفیڈینس کی سپرٹ میں ہوتا ہے ۔
لیکن کیا گودار کا سمندر ایک ہی سطح پر رہتا ہے ۔اس کو جواب ہاں اور نا میں دیا جاسکتا ہے ۔اس طرح بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے کی باتیں سننے کو ملتی ہیں ۔مثلا جمعہ خان نے سریاب روڈ پر میرے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ "سر اب کمیشن میں بڑی خامیاں ہیں ۔اور ہم مطمئن نہیں ہیں ۔فلاں کو دیکھو وہ تو مجھ سے پڑھتا تھا ۔لیکن اب اس نے میرٹ کی بنیاد پر روزگار لے لیا ہے وہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے ۔”میں اس کو فرید احمد کا حوالے دیتا ہوں دیکھو فرید احمد کو اتنا دفعہ انٹرویوز میں ڈراپ کیا جاتا ہے ۔وہ ہمیشہ پوزیٹو سوچتا ہے _ جمعہ خان کو میرٹ کا پتہ نہیں اس لئیے اس کی ریمارکس ایسے ہیں ۔ویسے کچھ دن پہلے پبلک سروس کمیشن میں محترم ڈاکڑز کو شکوہ سنا کہ سر میرٹ نہیں ہوا ۔ایک بات نوٹ کریں ہمارے ڈاکڑز تھیوری مین اے کلاس ہیں پریکٹیکل پر سوال نشاں ہے؟ کیا پبلک سروس کمیشن میرٹ پر بھرتی نہیں کرتا ہے اس حوالے سے فرید احمد کہتے ہیں کہ سر اشرف مگسی کا دور برا تھا اب نارمل ہیں میرٹ ہے پر فرید احمد کے چہرے کو دیکھتا ہوں اس کے چہرے پر کرب ہے ۔کیوں نا چھ سال سے وہ فیل ہورہا ہے پر صابر شاکر ہے۔ کیا دنیا میں میرٹ کی تعریف ہے پر سریاب میں جان !تعریف موجود ہے پبلک سروس کمیشن جس کو پاس کرتا ہے وہ میرٹ ہے ۔البتہ سریابی ورنا اس تعریف کو پسند نہیں کرتے ۔پر فرید احمد اس تعریف کو مانتا ہے ۔ پر فرید احمد کیوں فیل ہوتا ہے؟اس سوال کا جواب ڈھونڈ کر مجھے نہیں بتا ئیں فرید احمد یا میرا اس سے تعلق نہیں آپ کی مرضی_
کوئٹہ میں ایک خوبصورت عمارت ہے بلوچستان اسمبلی ۔دل خوش ہوجاتا ہے ۔اس میں ہمارے نماہیدے ہمارے مسئلہ کے حل لیئے اکٹھے ہوتے ہیں ۔
سردار بھی اس کے ممبر ہیں ۔سردار صاحب زندہ باد ۔یار فرید احمد پاس ہو یا نہ ہو اس مقدس ایوان کو کیا کام ۔
فرید احمد کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے پبلک سروس کمیشن کے خلاف درخوست دی ہے اللہ ان کو ہدایت دے ۔پر یہ بات کہتے ہوئے اب اس کے الفاظ اس کی روح کا ساتھ نہیں دیتے ۔
بلوچستان کے نوجوان میرٹ کی مسلسل پامالی کو دیکھ کر کہاں کا رخ کرتے ہیں ۔وہ پتہ ہے ۔سب کو ۔لیکن فرید احمد کیوں فیل ہوتا ہے اور وہ کہاں کا رخ کرے گا؟بھائی کہاں کا ۔بھائی کتاب خانےکا علمی محفل کا ۔اور محنت کرے گا ۔اور کامیاب ہوگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!