کل 22 دسمبر کو پارٹی کے جانب سے احتجاجی کال پر شانہ بشانہ ہونگے۔بی ایس او کوئٹہ زون

Spread the love

کل 22 دسمبر کو پارٹی کے جانب سے احتجاجی کال پر شانہ بشانہ ہونگے


کوئٹہ(نشست) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ نے بی این پی کے مرکزی رہنما میر جان محمد گرگناڑی کے اغواء کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصد بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو سماج دشمن عناصر کے زریعے خاموش کرانا ہے لیکن ان حربوں سے بلوچ قوم کسی صورت اپنے سیاسی اور پرامن جدوجہد سے پیچے نہیں ہٹے گی کل 22 دسمبر کو پارٹی کے جانب سے احتجاجی کال پر شانہ بشانہ ہونگے جان محمد گرگناڑی کو بازیاب کراکر ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا ہے ملک بھر میں جمہوری طلباء تنظیموں کے جانب سے پی ڈی ایم کے شامل جماعتوں کے ساتھ اسٹوڈنٹ ڈیموکریٹک مومنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہے موجودہ نااہل حکومت عوام کے بنیادی حقوق چھین کر صرف اقتدار کو دوام دے رہے ہے امریت سے بھی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے قائد بلوچستان اختر جان مینگل کے جانب سے پی ڈی ایم کو سیاسی تاریخ میں اہم رخ دی گئی اس جدوجہد سے ہر باشعور طبقہ جمہوری جدوجہد میں شامل ہورہی ہے جوکہ باعث فخر اور قائد بلوچستان کے قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!