جان محمد گرگناڑی کے اغواء کے خلاف احتجاج کا حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام زونز کو تاکید کی گئی ہے کہ پارٹی کے ساتھ ملکر احتجاج کے کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے.

Spread the love

کوئٹہ ( نشست ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے 22 دسمبر کو بی این پی کے جانب سے پارٹی کے رہنما جان محمد گرگناڑی کے اغواء کے خلاف احتجاج کا حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام زونز کو تاکید کی گئی ہے کہ پارٹی کے ساتھ ملکر احتجاج کے کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے.
جبکہ بی ایس او کے قومی کونسل سیشن کے تیاریوں کے سلسلے میں تمام زونز کو تاکید کی گئی ہے کہ زونل جنرل باڈیز اور کونسلران کے چناو مکمل کرکے مرکز کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ کرے کونسل سیشن کے تیاریوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا یے
بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ پارٹی کے رہنما میر جان محمد گرگناڑی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن یہاں حکومت بلوچ دشمن میں انسانی حقوق کے پامالیوں سازشوں کو سیاسی انتقامی کاروائیوں میں براہ راست شریک ہے بلوچستان کے حالات کو ایک دفعہ پر اس نہج پر لے جایا جارہا ہے کہ عوام پرامن و جمہوری سیاست سے مایوس ہوکر مظالم کا نشانہ بنے اور انتہاء کی جانب جائے اساتذہ کرام کے اغواء کے بعد حکومت نے محرکات اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں کی نہ ہی زمہ داروں کی نشاندہی کی گئی اب اسی طرز پر سیاسی شخصیت کو اغواء کی گیا جبکہ طلباء و نوجوانوں کو گذشتہ کئی عرصے سے زیر اعتاب رکھ کر تمام سیاسی و سماجی سرگرمیوں سے دور رکھا جارہا ہے اسطرح کے منفی حربوں کا مقصد صرف وسائل کی لوٹ مار و نوآبادیاتی سازشوں کا دوام دینا ہے ان منفی حربوں کا مقابلہ سیاسی اتحاد و یکجہتی سے کیا جائے گا کسی صورت سیاسی طور پر خوف کا شکار نہیں ہونگے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!