شرکت گاہ کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق سے متعلق کثیراللسانی مشاعرہ

Spread the love

( نشست) خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”شرکت گاہ وویمن ریسورس سینٹر “کے زیر اہتمام گزشتہ روز خواتین کے حقوق سے متعلق 16 روزہ آگاہی مہم کے سلسلے میں ”کثیر اللسانی مشاعرہ “کا انعقاد کویٹہ پریس کلب میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شعرا نے شرکت کی اور خواتین کے حقوق سے متعلق اپنے خوبصورت کلام پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق ”شرکت گاہ وویمن ریسورس سینٹر “کے زیر اہتمام ”کثیر اللسانی مشاعرہ “کا انعقاد بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں کیا گیا جس میں انسانی حقوق ،سول سوسائٹی، ادبی تنظیموں ، طلبہ یونین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعراء نے خواتین کے حقوق سے متعلق اپنا خوبصورت کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیے۔

محفل کی صدارت اردو زبان کی شاعرہ تسنیم صنم نے کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے دیگر ادباء وشعراء قیوم بیدار، نورخان نواب، راشدجانان، زیبا بلسم، طیبہ سحر، یٰسین ضمیر، خیام ثناء ، ابراربرکت بلوچ، رازق کوہزاد، علی تورانی، فہمیدہ گل و دیگر نے بلوچی، براہوئی، اردو، ہزارگی، پشتو و دیگر زبانوں میں اپنا خوبصورت کلام پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ محفلِ مشاعرہ میں بلوچی اکیڈمی سے پناہ بلوچ، منسٹری آف ہیومن رائٹس کوئٹہ سے عبدالوہاب، چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ سے مطیع الرحمن، فرسٹ اسٹیپ اسکول سے سعدیہ عثمان، ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان سے ایڈوکیٹ حبیب طاہر، انڈر سیکرٹری فنانس نجیب اللہ بلوچ، ثناء درانی و دیگر سماجی کارکنان بھی شریک تھے۔ ”شرکت گاہ وویمن ریسورس سینٹر “ کی سیما بتول نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کیا جبکہ انور بلوچ نے ان کاشکریہ ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!