نصیر آباد ڈویژن اور رخشان ڈویژن میں جلد از جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے. بی ایس او اوتھل زون

Spread the love

نصیر آباد ڈویژن اور رخشان ڈویژن میں جلد از جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے. بی ایس او اوتھل زون

بی ایس او اوتھل زون کے ترجمان نے اپنی جارکردہ بیان کہا ہے کہ انسان کا بنیادی حقوق میں سے ایک بنیادی حق تعلیم ہے اور بلوچستان وہ بد قسمت خطہ ہے جس کو 73 سال گزرنے کے باوجود اب تک دانستہ طور پر بلوچستان کو تعلیم جیسے زیور سے محروم رکھا گیا ہے جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو نصیر آباد ڈویژن ،جس کو بلوچستان کا گرین بیلٹ کہا جاتا ہے جس میں پانچ اضلاع ہیں نصیر آباد ،جعفرآباد ،بولان، جھل مگسی اور صحبت پور شامل ہیں۔ اور رخشان ڈویژن میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ آباد ہیں صرف زراعت کی مد میں سالانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے جی ڈی پی کو سہارا دینےوالے ڈویژن ابھی تک پسماندگی کی انتہاء پر ہے جس کہ وجہ سے وہاں کے طلبہ اور عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیلی ہے گزشتہ سال میڈیکل کالج کا آرڈینینس بلوچستان اسمبلی میں پاس ہوا لیکن ابھی تک اس پر کوئی سنوائی نہیں پوئی۔ رخشان ڈویژن اور نصیر آبان ڈویژن ازل سے ہی گھمبیر مسائل کا شکار ہے جس میں گیس، بجلی ،پانی، ہسپتال اور سکول ،کالج جیسے بنیادی حقوق بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور پھر نوجوان نسل کو تعلیم سے بھی دور رکھنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے جو کسی بھی صورت نا قابل قبول ہے۔

بیان کے آخر میں وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر ذمہ داران سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ نصیر آباد ڈویژن اور رخشان ڈویژن میں جلد از جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور مستقبل کے معماروں کو علم کی روشنی سے آراستہ کریں اور تعلیم یافتہ بلوچستان بنانے میں اپنا فرض پورا کریں۔ سماج میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو علم کی طاقت سے ختم کرے گی اور بڑھتی ہوئی احساس کمتری کا خاتمہ ممکن ہو بلکہ ڈاکٹروں اور ماہرین کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ اگر دانستہ طور پر میڈیکل کالجز کے قیام میں مزید تاخیر کی گئی تو بی ایس او ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاۓ گی اور اس خواب کو ضرور عملی جامہ پہنایا جائے گا۔۔

اتحاد جدوجہد آخری فتح تک
جیئے بلوچ جیئے بلوچستان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!