بلوچستان نیشنل پارٹی نے مجموعی قومی مفادات کی خاطر پی۔ڈی۔ایم تحریک کی حمایت کا اعلان کیا، ہمارے کارکن ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ بی ایس او

Spread the love

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ سابقہ زونل صدر عاطف بلوچ بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ کے آرگنائزر فیصل بلوچ، سینئر ممبر شاہ زیب بلوچ ایگریکلچر کالج کے یونٹ سیکٹری کامران بلوچ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جان زیب بلوچ، سینئر ممبر عبید بلوچ، گورنمنٹ ڈگری کالج یونٹ کے یونٹ سیکٹری وحید بلوچ، بی ایم سی یونٹ کے یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عرفان بلوچ، سینئر ممبر اور بی ایس او کوئٹہ زون کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد بلوچ نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے مجموعی قومی مفادات کے خاطر پی۔ڈی۔ایم کے حمایت کا اعلان کیا ہے بی ایس او کے کارکن بی این پی کے شانہ بشانہ 11 اکتوبر کو ہاکی گراونڈ جلسہ عام کے کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائد تحریک سردار اختر جان مینگل بلوچ قومی حقوق کے لئے ہر دور میں عظیم قربانیاں دی یے انہوں نے تمام ادوار میں سیاسی فیصلوں کے زریعے قوم کی بہترین رہنمائی کی یے جمہوری اداروں کو طاقت ور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی اداروں میں طاقت کے زور پر مداخلت کے بجائے سیاسی اداروں کو مضبوط بنائے بی ایس او سیاسی اداروں کے مضبوطی کو تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی و پرامن طریقے سے سیاسی آزادی کو اہمیت دیتی ہے جب تک طاقت کے زور پر سیاسی اداروں کو کمزور کی جاتی رہے گی اس سے پرامن سیاست کو نقصان ہوگا بی ایس او پرامن و جمہوری سیاست کی قائل ہے بی ایس او تعلیمی اداروں کو میدان عمل و قلم و کتاب کو ہتھیار سمجھتی ہے بی ایس او شعوری یکجہتی کے زریعے حقیقی سیاست کو مضبوط کرے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!