یونین کونسل چنڈر کے سابق ممبر دین محمد بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رسالدار نصراللہ کھوسہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے پہ مبارکباد کے مستحق ہیں. ان کا کہنا تھا کہ لمجی تا بھاگ لنک روڈ چوروں اور ڈاکوؤں کا آماجگاہ بن چکا تھا. شام ڈھلتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوجاتا. شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں تھے. رسالدار نصراللہ کھوسو نے ڈھائی سال کے مختصر عرصے میں علاقے کی صورت حال کو کنٹرول کر کے امن و امان قائم کیا. جس پر اہل علاقہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے فرائض اسی طرح ایمانداری کے ساتھ نبھاتے رہے گے.