عبدالطیف قلندرانی کی مخلصانہ سیاسی جدوجہد!!

Spread the love

تحریر:عرفان زیب مینگل

دنیا میں چند ایسے لوگ ہوتے ہیں جنکی باکمال صلاحیت محنت شعور مخلصی بہادری اور جہد سے سب لوگوں کو متاثر کرتے ہیں ایسے لوگ معاشرے میں ہیرے کے مانند ہوتے ہیں وہ دوسروں کو مجبور اپنا بنانے کیلئے اپنے کردار سے مجبور کر دیتے ہیں اس طرح کے لوگ معاشرے میں چراغ کی بھی طرح سب کو روشنی دیتے ہیں ایک ایسا ہی با کمال صلاحیت۔
،باشعور، بہادر شخصیت گدر کے اپنے کردار عمل اور جہد سے متاثر کر رہی ہے ویسے گدر میں بہت سے ایسے باصلاحیت نوجوان مختلف فیلڈز میں کردار ادا کررہی ہیں مگر ان میں سر فہرست عبدالطیف قلندرانی صاحب،ہے
عبدالطیف قلندرانی صاحب کا تعلق گدر سے ہے،
آپ نے بی ایس او جیسے عظیم اور مدر آرگنائزیشن میں تربیت حاصل کی بی ایس او میں آپ کے خدمات بہت زیادہ دی۔ مزاحمت کی فیکٹری بی ایس او میں پرورش حاصل کرکے آپ طلباء کے رہنمائی میں پیش پیش رہے ۔
2002ء میں بی ایس او کو خیر باد کہہ کر سردار اختر مینگل سے سیاسی وابستگی ہونے کے وجہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا
آپ بی این پی کے سینئر ورکر ہے اور موجودہ بی این پی ضلع سوراب کے ضلعی صدر ہے،
آپ نے اپنے سیاسی جدوجہد میں مختلف مشقتیں اور کئی بار زنداں میں ڈالے گئے ۔
پارٹی پر کریک ڈاؤن کے دوران خضدار سینٹرل جیل میں جیل بھی کاٹے.
بی این پی ضلع قلات کا جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے .
یونین کونسل ہتھیاری کا یونین ناظم بھی رہے.ضلع سوراب میں بی این پی کی فعالیت اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے موصوف کا بڑا کردار رہاہے،
موصوف نے پارٹی اور اس سرزمین کے لئے خود کو جانی و مالی طور پر وقف کی ہے۔
آپ کو مختلف ادوار میں بی این پی چھوڑ نے کے لئے بڑی بڑی پیش کش کی گئی،
مختلف محکموں میں تعیناتی کی بھی پیش کش کی گئ مگر موصوف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، ذاتی مفادات کو دیوار سے لگا کر بلوچستان اور بلوچ عوام کی حقوق کے لئے سیاسی جدوجہد جاری رکھا۔
آپ نے جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے آپکا مقصد علاقے کی خدمت رہی ہے ،
موصوف کی سیاسی جدوجہد اصولوں پر مبنی اپنی مثال آپ ہیں،
آپ نے پورے بلوچستان کے تمام مسائل پر پیش پیش رہ کر ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کسی محکمے میں ابھی تک تعینات نہیں،
موصوف مختلف اذیتوں کاشکار ہوتے ہوئے بھی بی این پی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آج اکیسوی صدی میں بھی موصوف اذیتوں بھری زندگی گزار رہے ہیں جسکی وجہ پارٹی اور بلوچ عوام سے محبت ہے،
موصوف نے ہمیشہ عوامی مفادات کے لئے صف اول میں کھڑے رہ کر بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی ہے،
موصوف کی پارٹی اور بلوچ عوام سے محبت کی اپنی مثال آپ ہیں،
موصوف قوم و ملت کی حقیقی ہیرو ہیں۔
عبدالطیف قلندرانی صاحب بلوچستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی آواز ہے۔۔۔۔۔۔۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!