مواقع تلاش کرنا بند کریں

Spread the love

تحریر:پرویز مولا بخش

ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کامیاب زندگی گزارے اور زندگی میں آگے بڑھے۔ مگر افسوس لوگ زندگی کی سخت حالات میں تباہ و برباد ہوجاتے ہیں اور وہ یہ سب بول جاتے ہیں کہ وہ بھی کبھی کامیابی حاصل کرنا چاہتے تھے۔ لیکن کیوں؟ کیا کسی نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کیوں زیادہ تر لوگ زندگی کی آزمائشوں میں ناکام رہے جاتے ہیں، کیا ان میں صلاحیت نہیں یا پر وہ غریب اور کمزور لوگ ہیں؟ نہیں، وہ اس لیے ناکام نہیں ہوتے، بلکہ وہ اس لئے ناکام ہوتے ہیں کہ وہ سارے زندگی مواقع کی تلاش میں لگے رہتے ہیں اور اسی تلاش میں انکی زندگیاں گزر جاتی ہیں مگر انکی تلاش پھر بھی نامکمل رہے جاتی ہے۔
میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ بالکل ناامید رہیں اور یہ سمجھیں کہ ہمیں مواقع فراہم نہیں ہونگے, ہم زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے اور پریشانی کریں۔ بلکہ میں یہ کہنے کی کوشش کررہا ہوں کہ آپ جتنا وقت موقع تلاش کرنے میں لگا دیتے ہیں آپ اتنا ہی کامیابی سے دور ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیں میرے بھائیوں وقت کبھی بھی یکسا نہیں رہتا۔ آج آپ میں جو صلاحیتیں موجود ہیں کل شاید آپ ان سے محروم ہو جائیں۔
لہذا، ہر شخص کو چاہیے کہ وہ وقت کو ضائع نہ کرے اور کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے نئے نئے طریقے بنائیں اور اس سکے تو وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مواقع ملتے نہیں بلکہ اسے پیدا کرنا یا بنانا پڑتا ہے۔ بجائے انتظار کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ مواقع پیدا کرے اور اپنے اندر تبدیلیاں لائے۔
بڑے افسوس کی بات ہے، ہم کامیاب ہونا تو چاہتے ہیں مگر اسکے لئے مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا گوارا نہیں کرتے۔ اس لیے کامیابی روز بہ روز ہم سے فاصلہ طے کرتا رہتا ہے اور ہمارے لئے کامیاب ہونا ایک آرزو بن جاتا ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ بھی کسی موقعے کی تلاش پر ہیں تو خودارا اپنا وقت ضائع نہ کریں اور خود مواقع پیدا کرنے لگ جائیں اور آگے بڑھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!