بی ایس او کوئٹہ زون کے وفد کا پرنسپل ڈگری کالج سے ملاقات، ملاقات میں تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر امور ہر تبادلہ خیال

Spread the love

کوئٹہ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیزاللہ بلوچ ڈگری کالج کے یونٹ سیکرٹری وحید بلوچ ڈگری کالج کےسینئر ممبر شعیب شائین بلوچ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ (ڈگری کالج) کے پرنسپل سے ملاقات کیا جہاں کالج کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جبکہ کالج ہاسٹل کے بندش کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز و ٹیکنیکل ایجوکیشن ربابہ حمید درانی سے ملاقات کیا اس موقعے پر ہاسٹل کھلنے کے نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ۔
بی ایس او کوئٹہ زون کے بیان میں کہا گیا ہے کورنا وباء کے طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں میں بئ ایس او طلباء کے بھرپور معاونت کے لئے کردار ادا کرے گی چونکہ کورنا ایک ایسی وباء ہے جسکے لئے اب WHO کی طرف سے جو ایس او پیز جاری کی گئی جن پر عمل کرکے اس وباء کے ساتھ بھی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی یے تمام طلباء وطالبات کی زمہ داری بنتی یے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ وباء سے بچا جاسکے اور تعلمی سرگرمیاں جاری رکھا جاسکے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!