عورتوں کی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے 12 ستمبر کو ہونے والے مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں:بی ایس او

Spread the love

عورتوں کی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے 12 ستمبر کو ہونے والے مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں:بی ایس او


بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں خواتین پر ہونے والے جنسی و جسمانی تشدد کے واقعات کے خلاف یونے والے مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اینکر پرسن شاہینہ شاہین کا قتل قابلِ مذمت ہے. وہ بلوچستان کی روشن چہرہ تھی.
شاہینہ کے قتل کے محرکات کچھ بھی ہو مگر ایک ایسی خاتون جو صحافی، اینکر اور مصورہ ہو ایک طاقتور آواز کا قتل ہے جو خواتین کی برابری کی بات کرتی تھی.
اس کے علاوہ گجر پور موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کہی بھی خواتین پر ہونے والا جبر قابل مذمت ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس او صنفی امتیازسے پاک معاشرے پر یقین رکھتی ہے جہاں ہر جنس سے تعلق رکھنے والے افراد برابر کے شہری ہو. بی ایس او پدرشاہانہ نظام کو رد کرتی ہے اور خواتین کی مکمل سماجی، سیاسی، اور معاشی برابری پر یقین رکھتی ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!