ایک قانونی ترمیم کے مسئلے کو نااہل صوبائی حکومت غیر ضروری طور پر طول دے کر اسٹوڈنٹس کے زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، بی ایس او

Spread the love

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ خاران زون کے صدر فدا بلوچ کوئٹہ زون کے زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیزاللہ بلوچ ڈگری کالج کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری وحید صباء بلوچ زرعی کالج کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جہانذیب بلوچ خاران کے انفارمیشن سیکرٹری ندیم بلوچ نے بولان میڈیکل کالج کے بحالی کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ایک قانونی ترمیم کے مسئلے کو نااہل صوبائی حکومت غیر ضروری طور پر طول دے کر اسٹوڈنٹس کے زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے اگر کسی طالب علم کو کچھ ہوا تو تمام زمہ داری وزیر اعلی و گورنر پر عائد ہوگی بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہٹا کر کالج کو بحال کیا جائے یونیورسٹی پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لئے اقدامات کئے جائے ناکہ پہلے سے قائم کالج کو یونیورسٹی کے نام پر بنا کر صرف فرد واحد کی اجارہ داری قائم کی جائے وائس چانسلر کی اجارہ داری ادارے کو تباہ کررہی یے طلباء کے ساتھ وائس چانسلر کا روایہ تعاصب و تنگ نظری پر مبنی ہے موجودہ متنازعہ ایکٹ کو سابقہ حکومت میں عجلت میں منظور کرکے صرف شعبدہ بازی کی گئی تھی تاکہ عوامی رائے عامہ کو گمراہ کی جاسکے جلد از جلد مطالبات پر عمل درآمد نہیں کی گئی تو احتجاج کے سلسلے کو بلوچستان بھر میں وسعت دی جائے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!