بی ایس او بحثیت قوم دوست تنظیم، سیندک پروجیکٹ کے محکوم و محصور ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی :ترجمان

Spread the love

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات مہینوں سے سیندک ایس ایم ایل اور ایم آر ڈی ایل کی جانب سے سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو زبردستی کرونا کے نام پر کورنائن کیا گیا ہے اور ملازمین کو لیبر لاز کے برخلاف کام لیا جارہا ہے اور ملازمین کی چھٹیوں پر آمرانہ طور پابندیاں لگائی گئی ہیں جس سے کئی سو ملازمین نفسیاتی طور مشکلات کا شکار ہیں اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بی ایس او بحثیت قوم دوست تنظیم کے سیندک پروجیکٹ کے محکوم و محصور ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ترجمان نے کہا کہ سیندک پروجیکٹ میں کرونا کے نام پر شب و روز مائننگ کرکے ملازمین سے کام لیا جارہا ہے اور چھٹیوں کے نام پر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور چھٹیوں کے لیے درخواست دینے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جارہی ہے جو ملازم دشمن عمل ہے جبکہ کرونا کے نام پر ہٹس اور دیگر کاموں کے نام پر کرپشن کمیشن خوری کے لیے یہ سارا کرونا کا ڈرامہ ایس ایم ایل کے ایم ڈی اور ایم آر ڈی ایل کے پریذیڈنٹ اور سیندک کے ایم آر ڈی ایل کے وائس پریذیڈنٹ رچاہ رہے ہیں جو ناقابل برداشت اعمال ہیں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کرونا کے نام پر سیندک کے محصور کئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے بنیادی آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی اور ان کے حقوق کے لیے سیاسی و جمہوری انداز میں جدوجہد کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!