نواب امان اللہ خان زہری ایک عظیم جہد کار و قومی فکر و فلسفے پر کاربند عظیم راہنما تھے

Spread the love

کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے شہید نواب امان اللہ خان زہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہید نواب امان اللہ خان زہری ایک عظیم جہد کار و قومی فکر و فلسفے پر کاربند عظیم رہنما تھے انہوں نے اپنے والد شہید نواب نوروز خان و بھائیوں کے نقش قدم پر چل کر کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی بلکہ ہمیشہ مضبوطی سے مشکلات کا مقابلہ کیا انکے قربانی سے بلوچ قومی جہد میں جو خلاء پیدا ہوئی ہے وہ کبھی پر نہیں کی جاسکتی انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان میں ایک دفعہ پھر حالات کو خراب کرنے و نوجوانوں کا راستہ روکنے کے لئے نہ ختم ہونے والے مظالم کا سلسلہ شروع کردی گئی شہید حیات مرزا کے خون سے آلود قلم اس بات کو واضح کررہی ہے کہ ریاستی اداروں کو بلوچ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم و کتاب برداشت نہیں ہورہی شہید حیات مرزا کو جس ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اسطرح کے مظالم سے بلوچ نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند ہونگے مظالم کے زریعے بلوچ قوم کو کسی صورت زیر نہیں کی جاسکتی بی ایس او شہداء کے فکر و جدوجہد کی وارث نمائندہ تنظیم ہے شہداء کے مشن کو قلم و کتاب و پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد کے زریعے مضبوط کرینگے قوم کو متحد کرنے کے لئے ہر قسم کے قربانی دینے کے لئے تیار ہے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!