اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا

Spread the love

تحریر:زبیر بولانی


اسلام میں تعلیم کے حصول کی اہمیت کا اندازاہ اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضور (ص)نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔
علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔جس سے وہ حلال حرام میں تمیز کر سکے،سچ اور جھوٹ میں فرق کر سکے،صحیح اور غلط کو پہچانے،باطل کو للکار سکے،ظلم کے خلاف آواز بلند کرسکے اور مظلوم کا ساتھ دے سکے۔
لیکن لگتا ہے مملکت ء پاکستان میں اب تعلیم حاصل کرنا اب جرم بن گیا ہے 14 اگست سے ایک روز پہلے حیات بلوچ کو جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم تھا اس کو اس کی مام کے سامنے تشدد کر کے شہید کردیا گیا اور یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلوچستان میں اس سے پہلے بھی شہداد بلوچ اور کئی ایسے طالب علم جن کو اٹھا کے تشدد کر کے شہید کر دیا گیا ہے
حیات بلوچ اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھاجو سی ایس ایس کی تیاری میں مصروف تھا اسے کیا خبر تھی کہ یہ وحشی بھیڑئے اسے اس بے دردی سے شہید کر دیں گے۔
اس واقعہ کا سنتے ہی بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طالب علم ولید بلوچ نے اپنی ڈگری یہ کہ کر چھوڑی کہ اگر طالب علم کی زندگی یہ ہے تو اس سے بہتر ہے میں کوئی کاروبار کر کے اپنے خاندان کو چلاوں۔
بلوچستان میں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ گورنمٹ اس واقعے کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے یا پھر پہلے کی طرح خاموش تماشائی بن جاتی ہے۔۔

حیات ہمیشہ رہے گا رواں دواں
تیرا فکر تیرا عزم تیرا کارواں
تو آزاد ہو گیا ہے اس جہاں فانی سے
مگر تا ابد زندہ رہے گا تیرا نشاں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!