تنظیم اپنے نام کے ساتھ کسی بھی قسم کا سابقہ و لاحقہ برداشت نہیں کریگی، بی ایس او

Spread the love

تنظیم اپنے نام کے ساتھ کسی بھی قسم کا سابقہ و لاحقہ برداشت نہیں کریگی– بی ایس او

بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کسی بھی قسم کے سابقے و لاحقے سے بالاتر شہدا کی وارث ایک مقدس تنظیم ہے. جو کہ قبائلیت سمیت کسی بھی قسم کے سابقے و لاحقے سے بالاتر ہو کر قومی اور نظریاتی فرائض سر انجام دے رہی ہے.

پچھلے ادوار میں تنظیم کے ساتھ جتنے بھی سابقے و لاحقے جڑے رہے تنظیم نے آئینی طریقے سے اپنے نام سے ان تمام سابقوں و لاحقوں کو ختم کر دیا. لیکن کچھ عناصر کی جانب سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تنظیم کے نام کے ساتھ مختلف سابقے و لاحقے لگا کر بی ایس او کی سوچ و فکر اور قومی جدوجہد میں بی ایس او کے کردار کو محدود کرنا چاہتے ہیں. تنظیم ایسے تمام ہتھکنڈوں کو رد کرتی ہے.

تنظیم صحافی حضرات، لکھاریوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سمیت معاشرے کے ہر ذمے دار شہری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بی ایس او کے مقدس آئین کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا سابقہ و لاحقہ لگانے سے گریز کریں. بصورتِ دیگر تنظیم آئینی حدود میں رہتے ہوئے قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!