بہاوالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مخصوص سیٹوں کو منسوخ کرنا بلوچستان کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کا تسلسل ہے۔ بی ایس او اوتھل زون

Spread the love

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مخصوص سیٹوں کو منسوخ کرنا بلوچستان کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کا تسلسل ہے۔ بی ایس او اوتھل زون

اوتھل (پ ر) بی ایس او اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے دانستہ طور پر بلوچستان و فاٹا کے غریب طلبہ کی مختص سیٹ کو منسوخ کرنا تعلیم جیسے زیور سے دور کرنے کی مترادف ہے بلوچستان و فاٹا میں معیاری درسگاہ نہ ہونے کے سبب ہزاروں طلبہ و طالبات پنجاب و سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں جن کیلئے کئی ہتھکنڈوں کے ذریعے مسائل پیدا کرتے ہیں تاکہ طلبہ تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہوں۔ گزشتہ حکومت کے دور میں طلبہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سمیت سندھ ، کے پی اور اسلام آباد کے یونیورسٹیوں میں کچھ سیٹیں مختص کی گئی لیکن ابھی ان چند سیٹوں کو بھی منسوخ کرکے انتظامیہ نے بلوچستان و فاٹا کے طلبہ کے ساتھ کھل کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پچھلے سال پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے سیٹیں بھی منسوخ کی اور اب بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور غریب طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کی ناکام سازش تیار کیا گیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، ایچ ای سی و دیگر تمام زمہ داران سے پرزور اپیل کی ہے کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دشمنی کا جلد از جلد نوٹس لیں اور انہیں تنبیہ کی جائے آئندہ مختص سیٹوں پر کوئی اثر نہیں پڑے اور وی سی کے حکم نامے کو منسوخ کرے ورنہ و صورت دیگر بی ایس او طلبہ کے جائز حقوق کی حفاظت کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور شدید احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!