قوم پرستی کے سیاست میں گروہی تقسیم و مرعاتی کشکمش سیاسی عمل کو کمزور کررہی ہے

Spread the love

سوراب(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا یے کہ موجودہ کھٹن حالات میں جہاں سیاسی سرکلنگ و شعوری بحث و مباحثے پر قدغن ہے سیاسی کارکنوم کو مظالم و انتقام کا نشانہ بنایا جارہا یے باشعور سیاسی کارکنوں کی زمہ داری بنتی ہے نظریاتی صف بندی کے زریعے اتحاد و یکجہتی کے لئے بی ایس او کے کاوشوں کا ساتھ دے قوم پرستی کے سیاست میں گروہی تقسیم و مرعاتی کشکمش سیاسی عمل کو کمزور کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایس او سوراب زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔بی ایس او سوراب زون کے صدر عامر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس، مہمان خاص چیئرمین بی ایس او نذیر بلوچ ،اعزازی مہمان بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری امان اللہ مینگل، بی ایس او ایگریکلچر کالج کوئٹہ یونٹ سیکریٹری کامران بلوچ ، بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر وسیم بلوچ، عبید بلوچ، حسن بلوچ ، محی الدین بلوچ، عبداللہ بلوچ، ثناء بلوچ ،فیصل بلوچ ،دیگر کثیر تعداد کارکنان کی شرکت، اجلاس میں سیاسی صورتحال و تنظیمی امور زیر بحث آئے ۔اس موقعے پر چیئرمین بی ایس او واجہ نزیر بلوچ نے مزید کہا کہ ہر دور میں بلوچستان کے حقیقی سیاست کو کمزور کرنے کارکنوں کو تقسیم در تقسیم کا شکار بنانے کے لئے مختلف سازش کئے گئے کبھی قبائلی و علاقائی تفریق پیدا کرکے سیاسی کارکنوں کو الجھن و کشمکش کا بنایا گیا اختلافی سیاست و اصطلاحات کے نعروں میں قومی جدوجہد میں منفی تقسیم در تقسیم کا نہ ختم ہونے والے سلسلے کے تحت نوجوانوں کو سیاسی عمل سے مایوس کرنے کی کوشش کی گئی اب مرعاتی کشمکش کا برائے نام پروپگنڈہ شروع کرکے حقیقی سیاسی کارکنوں کو کمزور و مایوس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے موجودہ دور میں ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بی ایس او گراونڈ پالٹکس کے زریعے سرکلنگ و مثبت تنقیدی و اصلاحتی پالیسی کے تحت قوم یکجہتی کی جانب آگے بڑھ رہی ہے بلوچستان میں اس جدید صدی کے چیلنجز کا مقابلہ صرف علم و زانت و شعور کے بنیاد پر سیاسی مقابلے کے زریعے ہی کی جاسکتی ہے باشعور سیاست کے لئے تمام سیاسی کارکنوں کو مرعاتی کشمکش کو مسترد کرکے نظریاتی صف بندی کو مضبوط کرنا ہوگا جب تک سیاسی کارکن متحد ہوکر چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرینگے بلوچ قوم اسی طرح مظالم کا شکار رہے گی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!