وزیر اعلی بلوچستان آل بلوچستان گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔ میر ناصر زہری

Spread the love

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے انفارمیشن سیکرٹری ناصر زہری بلوچ کا آل بلوچستان گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پچلے سال وزیر اعلی بلوچستان نے اساتذہ کے احتجاجی مظاہرہ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا کیا ہوا وعدہ تھا وہ پورا کرے جو اساتذہ کا بنیادی حق ہے آل بلوچستان گلوبل پارٹنر شپ کے اساتزہ نے وزیر اعلی کے وعدے کا احترام کر کے احتجاجی کیمپ کو ختم کیا تھا جو وعدہ اساتذہ کے مستقلی اور تنخواہ جاری کرنے والا آج دو سال مکمل ہوے پورا نہیں ہو سکا ان کے آرڈر کاپی میں بھی ایک سال کے اندر مستقلی کا لکھا گیا تھا اب پانچ سال مکمل ہونے کے بعد بھی نہ انکو مستقل کیا نہ انکو تنخواہ دی گئی پچلے دو سال سے اساتذہ تنخواہ سے محروم ہے ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے پر زور اپیل کرتے ہیں وہ آل بلوچستان گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کے ساتھ اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرے انکو مستقل کر کے تنخواہ جاری کرے بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون آل بلوچستان گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کے مستقلی اور تنخواہ کی دیرینہ بندش کے خلا ف اساتزہ کے ساتھ مل کر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مظاہرہ کریگی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!