لائیبریریز کا قیام اک روشن مستقبل کی ضمانت

Spread the love

تحریر:زبیر بولانی


"لائبریریاں ایسی توانائی کو ذخیرہ کرتی ہیں جو تخیل کو ہوا دیتی ہے۔ وہ دنیا کے لئے کھڑکیاں کھولتی ہیں اور ہمیں کھوجنے اور حاصل کرنے کے لئے تحریک دیتی ہیں ، اور ہمارے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔”(سڈنی شیلڈن)


لائبریری کسی بھی معاشرے کے اندرونی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے خواہ وہ معاشی معاملات ہو سماجی رسمی یا غیر رسمی معاملات ہوں
جم فوہن نے کہا تھا کہ اگر   کوئی غلط راستے سے گزر رہا ہے تو ، اسے تیز کرنے کے لئیےاس کو محرک کی ضرورت نہیں ہے۔  اسے در حقیقت تعلیم کی ضرورت ہے۔
۔۔۔اک کہاوت بڑی مشہور ہے کہ کتابی کیڑہ بنو ۔۔۔کتابی کیڑہ بننے سے مراد کتابوں کو اپنا سب سے عزیز دوست رکھو کیوں کہ یہی کتابیں آپ کی سوچ کو فکر کو اور نظرئیے کو سدھارنے میں مدد کرتی ہیں۔کہتے ہیں کسی بھی معاشرے کا اندازاہ اس کی  تعلیمی شرح خواندگی سے لگایا جاتا ہے۔۔اور تعلیمی شرح خواندگی وہاں پہ بہتر ہوتی ہے جہاں لائبریریوں کا اک جال بچھا ہوا ہو۔۔ہنری فریڈرک نے کہا تھا”بہتر مستقبل اور کامیابی کے لیئے آپ سب کی ضرورت پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔ اور اندازہ لگائیں کہ آپ کو بس لائبریری جانا ہے۔”ویسے تعلیم دینا اور تعلیمی اداروں کو فروغ دینا ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں روز اول سے ہی ان تعلیمی اداروں کو اللہ کے سہارے چھوڑ دیا گیا ہے ۔۔۔اور بلوچستان میں بالخصوص تعلیم کا بس نام ہی رہ گیا ہے ۔۔یہاں ہر چیز کو بنانے میں طلبا نے اک طویل جدو جہد کی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،حال ہی میں طلبا نے اپنے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی سر توڑ کوشش کی جو ابھی تک جاری ہے اور اسی پچھلے کچھ عرصے سے طلبا نے لائیبریریوں کا جال بچھانا شروع کر دیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت اب تک بہت سے لائبریریوں کا افتتاح بھی کر چکے ہیں جس میں لوڑ کاریز لائبریری کوئٹہ، سوراب پبلک لائبریری ،خضدار لائبریری، ژوب لائبریری۔۔اور کچھ لائبریری کیلئےمحنت جاری ہیں جس میں حب پبلک لائبریری ۔۔گدر لائبریری سوارب،وڈھ لائبریری اور مچھ بولان لائبریری شامل ہیں۔میں ان تمام طلبا کو خرج ء تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے یہ علم کا کاراوان ایسے ہی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گا اور انشااللہ پورے بلوچستان میں اک لائبریریوں کا جال بچھا ہوا ہوگا۔


پڑھے گا بلوچستان


بڑھے گا بلوچستان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!