یقین دہانی کے باوجودسیلف فنانس کے انٹرویوز منعقد کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔میران سریگ جالب بلوچ

Spread the love

(نشست) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سینئر ممبر گودی میران جالب بلوچ نے سیلف فنانس سیٹ کے لئے انٹرویو منعقد کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوںکے باوجود انٹرویو منعقد کرنا مضحکہ خیز عمل ہے،اپنے ایک جاری بیان میں بی ایس او کی رہنما نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے حکومتی اور سرکاری نمائندوںکے طلبا کمیٹی کے مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ بولان میڈیکل کالج میں سیلف فنانس سیٹوں کی نجکاری منسوخ کی جائے گی،مگر معاہدے کی پامالی کرتے ہوئے وائس چانسلر کی جانب سے سیلف فنانس سیٹس کیلئے چوبیس گھنٹوں کے اندر انٹرویو منعقد کیئے گئے،جو قابل مذمت عمل ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے طالبعلم عرصہ سے سیلف فنانس کی پچاس فیصد سیٹوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،اور احتجاج بھی حکومتی یقین دہانیوں پر موخر کیا لیکن اس کے باوجودطلبا کو اعتماد میں لئے بغیر انٹرویوز کرائے گئے ،گودی میران جالب بلوچ نے حکام اعلیٰ اورحکومت بلوچستان پرزوردیا کہ وہ بولان میڈیکل کالج کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات کا اعلان کریں بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آئندہ لائحہ عمل طے کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!