بی این پی ٹھیکدار کے کارنامے !

Spread the love

اہلیان کلی شاہوزئی

دیے گئے تصاویر کلی شاہوزئی کے ہے جہاں کچھ دن پہلے بی این پی والوں نے روڈ بنانے کا کام شروع کیاتھا

کلی میں موجود پُل جسے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اسے ذاتی خرچ سے بنایا بنایا گیا تھا۔ بی این پی کے ٹھیکدار رحیم بنگلزئی نامی شخص نے جسے اہلیان کلی شاہوزئی نے کہا کہ اپنے وزنی گاڑی اس پُل سے نہ گزاریں کیونکہ یہ پُل اتنا وزن برداشت نہیں کرسکتا ۔ اسکے لیے متبادل راستہ بھی موجود تھا ۔ مگر انھوں نے کہا جو بھی نقصان ہوا ہم آخر میں یہ پُل تعمیر کر دینگے ۔ یہ بات لوگوں کے سامنے ہوا جو بطور گواہ موجود ہیں ۔ مگر جب کام مکمل ہوا تو جناب ٹھیکدار رحیم بنگلزئی اپنا سارا سامان اٹھا کر رفو چکر ہوا ۔ اور جب آج اُسے فون کیا کہ جناب آپ نے پُل بگاڑ دیا اور تعمیر کا وعدہ کیا تھا آخر میں ۔ تو جناب کہنے لگے کہ ابھی میں کچھ نہیں کرسکتا آنے والے پی، ایس، ڈی، پی میں اسکا تعمیر ڈالوں گا

۔ ہم نے کہا کہ پُل کی حالت ایسی ہے کہ کچھ دنوں میں گر جائے گا فورا تعمیر مانگتا ہیں ۔ اگر ایسا نہیں کیا تو ہم قانونی چارہ جوئی اور سوشل میڈیا میں اس مسلے کو اٹھائیں گے ۔ تو جناب نے دھمکی آمیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کرسکتے ہو کرو صاف جواب ہیں ۔ اہلیان شاہوزئی کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار کے مزدوروں کو پانی روٹی بطور انسانی ہمدردی کے انکا خیال رکھتے ہوئے دیا ۔ اور بدلے میں عوامی نقصان کرکے جناب غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ پُل تصویر سے کہیں زیادہ اندورنی طور پر کمزور ہوا ہیں ۔ لہذا تصویر بطور ثبوت کے دے رہے ہیں انصاف کون دیگا ہمیں اس غنڈہ گرد ٹھیکیدار سے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!