سی ٹی ایس پی کنڈیڈیٹس مایوسی کا شکار ذمہ داران خواب غفلت میں گم

Spread the love

ڈھاڈر ( نشست) سی ٹی ایس پی متاثرہ امیدواروں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاں ہے کہ ڈی ای او کچھی ہفتہ میں ایک دن ایک گھنٹہ ڈیوٹی دینے آتے ہیں وہ بھی گپ شپ میں گذار دیتے ہیں اور
ڈی ای او کچھی سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ امیدواران کیلئے ایک نایاب فرشتہ کے مانند گم سم۔
انہوں نے کہا کہ 4 جون کو ڈی آر سی میٹنگ ہوئی تھی اس میٹنگ میں کیا طئے پایا کیا نہیں شارٹلسٹ امیدواران ان سب سے مکمل لا علم اورنا اھل ڈی ای او کچھی اب تک ہاتھ پہ ہاتھ دہرے گھر بیٹھ کر کورونا کے مزے لوٹ رہا ہے
امیدواران کا مطالبہ ہیکہ انہیں انکے جائز کام کے حوالے سے مکمل ہر پراسس سے آگاہ کیا جائے۔
پورے بلوچستان میں ڈی آرسی نے اپنا کام مکمل کیا ہے مگر کچھی ڈی ای او کو شاید پتہ بھی نہیں کہ میرے زمے کچھ نئے بھرتی کرنے کیلیے اساتذہ ہیں ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کے اپنے حلقے میں نئے امیدواران مایوسی کا شکار ہیں اور کام پورے سست روی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر تعلیم سے مطالبہ ہیکہ نا اہل ڈی ای او کچھی سے ہمارے کام کے بارے میں استفسار کر کے ہم لاعلم شارٹلسٹڈ امیدواران کو آگاہ کرے اور ہمارے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!