منفی طرز عمل کی وجہ سے تعلیم میں بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیا۔ نزیر بلوچ چیئرمین بی ایس او

Spread the love

سوراب( نشست) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سوراب زون کا اجلاس زیر صدارت زونل صدر عامر بلوچ منعقد ہوا جسمیں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ تھے اجلاس میں زونل جنرل سیکرٹری بصیر بلوچ زرعی کالج کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری کامران بلوچ بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے آرگنائزئنگ کمیٹی ممبر وسیم بلوچ، عبداللہ بلوچ، فیصل بلوچ، محی الدین بلوچ و دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد نے شرکت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 21، 22،23 جون کو آنلائن کلاسز کے خلاف سوراب میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد اور جبکہ 23 جون کو 12 بجے احتجاجی ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے پالیسی ساز ہمیشہ سازش کے اندھیرے میں آنکھیں بند کرکے بلوچستان کے حوالے سے منفی اور سازشی پالیسیاں بنائی ہے جسکے نتیجے میں آج بلوچ قوم تمام شعبہ جات میں پسماندگی کا شکار ہے منفی طرز عمل کے وجہ سے تعلیم میں بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیا یہی وجہ ہے جدید صدی کی اہم ضرورت انٹرنیٹ کو بزور طاقت بند کرکے سیکیورٹی کا بہانہ بنائی جاتی ہے انٹرنیٹ بندش کا مقصد شعور کو روکنا اور اٹھتی ہوئی سماجی آواز کو دبانا ہے کورنا وائرس کے شروع ہونے پر ہم نے آواز بلند کیا کہ سوراب مکران اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کی جائے تاکہ نوجوان اس حوالے سے اپنے علاقوں کے صورتحال سے آگاہ کرسکے اس وقت بلوچستان کے 95 فیصد علاقوں میں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سوراب آوارن مکران کے علاقوں میں انٹرنیٹ سرکاری احکامات کے نتیجے میں ہی بند کی گئی ہے ان صورتحال میں آنلائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ صرف شعبدہ بازی اور نااہلی چھپانے کے لئے ہے اس سے نوجوانوں کے تعلیمی عمل کا مزید نقصان ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی حسب سابق بلوچستان کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جب تک قومی برابری کے ساتھ بلوچ قوم سے ڈائیلاگ شروع نہیں کیا جاتا سیاسی مسائل کو قومی نقطہ کے مطابق بحث نہیں کی جاتی مسائل کا حل ناممکن ہے لیکن آج تک اس حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھائی گئی صرف بلوچ قوم کو استحصالی نوآبادیاتی زہنیت کا شکار بنایا گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!