مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی

Spread the love

تحریر: نعیم قذافی

اس کائنات میں جو شے امرِ ربی سے واقع یا ظہور پذیر ہوتی ہے اس میں کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے، وہ کسی نہ کسی خاص مقصد کے ساتھ آتی ہے چاہے وہ چیز اپنی نوعیت و ماہیت میں مثبت ہو یا منفی تو ناگوار حالات، بدقسمت واقعات، مشکلات و مصائب بلا وجہ یا بغیر مقصد کے رونما نہیں ہوتے۔ یہ ہمیں دراصل ماضی کا آئینہ دکھا کر حال کو سمجھنے اور مستقبل کو ترتیب دینے کا مخفی آدرش یا پیغام سنا کر کوئی نہ کوئی سبق سکھاتے رہتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہم مشکلات و واقعات کے پوشیدہ پیغام کو اپنی کم بصیرتی کی وجہ سے نظر انداز کر کے صرف مشکلات اور واقعات کی شکایت کرتے ہیں، انھیں بیان کر کے رونا روتے ہیں اور اس کے حل اور پیغام کے بارے میں غوروفکر یا مراقبہ نہیں کرتے۔ اس لئے، ہماری زندگیوں میں مشکلات اور مصائب کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور ان سے اجتماعی یا انفرادی حوالے سے نکل نہیں پارہے ہیں،

یہ مشکلات آخر کیوں درپیش ہوتے ہیں؟ مشکلات کا چکر یا مقصد کیا ہے؟ وہ ہم کمزور انسانوں سے کیا چاہتے ہیں؟ بلکہ اس طرح پوچھنا بے جا نہ ہوگا کہ وہ ہمیں کیا دینا چاہتے ہیں جبکہ ہم سمجھتے نہیں یا حاصل کرنے کیلئیے تیار نہیں؟

یہ مشکلات یا مصائب دراصل ہمیں طاقتور، دلیر اور مستحکم کرنے کے لئے درپیش آتے ہیں، ہماری عقل و شعور اور تحمل میں اضافہ کرنے کے لئے آتے ہیں، مایوسی کی ظلمت کو سحر میں بدلنے کے لئے ہماری مخفی اور خوابیدہ صلاحیتوں کو جگا کر سُلگاتے رہتے ہیں یا چاہتے ہیں، جمود کے دیوار کو توڑ کر تحریک میں رہنے کا راہ اور قوت فراہم کرتا ہے، جدوجہد کرنے کی خوبی اور افادیت سے آگاہ کرتا ہے اور ڈٹ کر ہر ناگوار چیز کے خلاف مقابلہ کرنے اور لڑنے کی ہمت و جسارت، ولولہ اور سلیقہ سکھاتا ہے!

پائلو کوولو اپنی کتابچہ Manual of the warrior of light میں ایک چینی قول "To ”persevere is favourable کا حوالہ دے کر کہتا ہے کہ مستقل مزاجی یا ثابت قدمی وہ واحد چیز ہے جس سے کسی بھی ناممکن کو ممکن میں بدلہ جاسکتا ہے، مبالغہ سے مبرا، کسی بھی پہاڑ کو توڑا جا سکتا ہے، وہ مزید کہتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ ایک زی عقل و مستقل مزاج کے لئے کوئی بھی چیز مشکل یا ناممکن نہیں ہو سکتی، کیونکہ مستقل مزاجی وہ واحد صفت یا خوبی ہے جو کہ کسی بھی چیز کے تمام پہلوؤں اور جہتوں کو سمجھنے کی اہلیت بخشتی ہے، مستقل مزاجی کے بدولت چیزوں کے خوبی و خامی روشن ہو جاتے ہیں جس سے انسان کے لئے اسے سمجھنے اور handle کرنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لئے، ایک انگریزی قول جو بہت مشہور ہے کہ
A rolling stone gathers no moss.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!