بنیادی صفحہ / اردو / غلامی اور ظلم

غلامی اور ظلم

تحریر:جان گل کھیتران بلوچ

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کے تمام تعلیم یافتہ سٹوڈنٹس کو کسی نا کسی تنظیم سے جوڑنا لازمی قرار دیا جاتا ہے چاہے وہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی یا بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن وغیرہ ہو جس سے ان کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ان میں شعور تعلیم اور کئی قسم کی ایکٹیویٹی وغیرہ حاصل کر سکتا ہے۔

آج ہمارے سماج میں سٹوڈنٹس کو تنظیموں سے دور رکھا جاتا ہے جس سے معاشرے کا کافی حد تک نقصان ہو رہا ہے جیسا کہ بارکھان تعلیم کے حوالے سے بہت پیچھے ہے یہاں تعلیم سے محروم کیا گیا ہے یہاں کویئ سکول، کالج ایسا نہیں جس میں سٹوڈنٹس تعلیم با خوشی حاصل کر سکے یہاں یونیورسٹی نہیں ہے جس سے بارکھان کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے دوسرے ضلعوں میں یا پنجاب کی طرف رخ کرنے پے مجبور ہوجاتے ہیں  ہمارا معاشرہ جاہلیت کی وجہ سے کافی حد تک نقصان کھا چکا ہے اور کھاتا چلا جارہا ہے بارکھان کو جاہلیت میں رکھا گیا ہے یہاں کی عوام کو اپنی حد تک محدود رکھا گیا ہے اس سے کئ قیمتی نوجوانوں کو ہم کھو بیٹھے ہیں ابھی تک بارکھان میں ایک تو لیڈروں کا راج ہے۔

تمام سٹوڈنٹس جو لیڈروں کے پیچھے چلتے آرہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اس غلامی کی نیند سے جاگیں۔ آزادی کی  سوچ لائیں (غلامی کرو گے ظلم برداشت کرنا پڑھے گا) اپنے آنے والے وقت کے بارے میں سوچیں اور اور ہونے والے ہر ظلم سے لڑیں ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اپنے حقوق کو سمجھنے کے لئے ایک نظر مظلوموں  پے دوڑائیں غلط صیح کی نشاندی کی جائے،  ذاتی مفاد سے ہٹ کر حق اور سچ کی بات کریں ۔

الحمداللہ آج تقریباً 30% نوجون تعلیم یافتہ ایکٹو ہو چکے ہیں ان کو معلوم ہو چکا ہے ہمارا حق کیا ہے اور ہم سے کس طرح ہمارے حقوق ضبط کیے جا رہے ہیں  ہمیں حق نہیں مل رہا ہمیں حق چھیننے پے مجبور کیا جا رہا ہے بارکھان کو آج جو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ ہے تعلیم اور یہ سمجھنے کی کہ ہمارا کیا حق ہے اور ہمیں کیا مل رہا ہے ظالم کون ہے مظلوم کون ہے

تو سبق پڑھ مظلوم کا محتاج کا مزدور کا۔
تو خلافت کر ظلم کی قہر کی امیر کی۔

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ایک شعوری سوال

تحریر : عامر نذیر بلوچ   کائنات میں ہمیشہ سے روایات چلتا ...

مختلف سوچ اقوام کی مضبوطی کا سبب ہے

تحریر: نعیم قذافی   انسان جسم و قد، رنگ یا دیگر اعتبار ...

چلو آو بیٹا افطاری کرتے ہیں

افسانہ نگار: شاد بلوچ امی، امی، امی… نوید کی چیخیں نکل رہے ...

اردو اور کھیترانی

  تحریر ۔ جان گل کھیتران بلوچ اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھیترانی کیا حال ...

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے نو منتخب وائس چیئرمین کی حلف برداری

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر (ایس ایس ایف) کے نو منتخب وائس چیئرمین کی ...

error: Content is protected !!