بنیادی صفحہ / اردو / مشکلات اور رکاوٹوں سے نہ گھبرائیں

مشکلات اور رکاوٹوں سے نہ گھبرائیں

تحریر: نعیم قذافی

 

دنیا ایک میدان ہے اور اس میں زندگی گزارنا ایک خطرناک کھیل ہے، اگر جنگ بھی کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ اگر آپ زندگی اصول و ضوابط اور نظم و نسق سے آشنا نہ رہے تو زندگی کے میدان میں جمنا محال ہو گا اور ناکامیاں بطن ِعالم سے نکل کر ایک ایک کر کے برق رفتاری سے آپ کی جانب جھپٹ پڑیں گے۔ اس لئے، زندگی کے میدان میں اگر آپ مضبوط قدم کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہونے کی خواہش رکھتے ہو تو آپ مندرجہ ذیل باتوں کو ذہن نشین کر کے ان پر عمل پیرا ہو جائیں۔

سرفروشی۔
جانبازی۔
خود شناسی
اور صبر

مندرجہ بالا نقاط کو اگر آپ نے بروئے کار نہ لایا، یقین کیجئے؛ آپ مسرت، راحت اور انبساط زندگی سے محروم ہوکر پچھتاوٓ کے حامل بن جائینگے جیسے کہ آپ نے کوئی بہت بڑا گناہ کیا ہو…

آپ کا شمار بزدل، کم ہمت اور کمزور لوگوں کی فہرست میں کیا جائے گا۔ یہ(بزدل، کم ہمت اور کمزور) لوگ ناسازگار حالات کے سامنے گڑگڑاتے ہیں اور جب ان پر یہ اثرانداز ہوتے ہیں تو وہ غلامی کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں۔ جو اپنی کمزوریوں اور خامیوں کے ساتھ جنگ کے ہنر سے عاری ہیں تو پھر زندگی میں شکست ہی شکست ان کا مقدر بن جاتا ہے۔

زندگی کی جنگ میں آدمی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس میں یہ اعتماد پیدا نہ ہو جائے کہ اسے ہر حال میں ‘جینا’ اور ‘کامیاب’ ہونا ہے۔ آدمی کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے۔ جس شخص کو خود پر اعتماد و بھروسہ نہ ہو پھر کوئی دوسرا اس کا یقین نہیں کرے گا۔ کوئی آدمی کسی دوسرے سے جو کچھ پا سکتا ہو، وہ ‘اپنی ذات’ ہے۔ لہذا انسان خود جو کوسنے کی بجاۓ خود معرکہ آرائی میں لگے رہیں تاکہ راہ حیات میں چلنے میں آسانی ہو اور منزل پانا ممکن ہو.

عموماً کسی ناکامی کا سبب باہر کے ماحول سے نہیں ہوتا بلکہ اندر کے ماحول سے ہوتا ہے مطلب، ناکامی اکثر و بیشتر فرد کی کم ہمتی سے ہوتی ہے جو ایک موضوعی نمونہ ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے قائد، رہنما اور مختلف شعبوں میں کارہاۓ نمایاں انجام دینے والے افراد غریب گھرانوں اور ناخوشگوار ماحول ہی میں پروان چڑھے ہیں۔ ان کی کامیابی اور مقبولیت کا کریڈٹ خود اعتمادی کے رویہ کو جاتا ہے اگرچہ ماحول ان کے لئے ناسازگار اور طبع مخالف رہا ہے، اس لئے مشکلات کو آنے دو کیونکہ مشکلات اپنے ساتھ انسان کیلئے مضبوط اور ترقی کا پیغام اور عنصر لاتے ہیں اور انسان کو اس قابل بنا دیتا ہے کہ وہ دنیا کو مسخر کر لیں- اس لئے، اللہ تعالٰی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ “بےشک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔”

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ایک شعوری سوال

تحریر : عامر نذیر بلوچ   کائنات میں ہمیشہ سے روایات چلتا ...

مختلف سوچ اقوام کی مضبوطی کا سبب ہے

تحریر: نعیم قذافی   انسان جسم و قد، رنگ یا دیگر اعتبار ...

چلو آو بیٹا افطاری کرتے ہیں

افسانہ نگار: شاد بلوچ امی، امی، امی… نوید کی چیخیں نکل رہے ...

اردو اور کھیترانی

  تحریر ۔ جان گل کھیتران بلوچ اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھیترانی کیا حال ...

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے نو منتخب وائس چیئرمین کی حلف برداری

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر (ایس ایس ایف) کے نو منتخب وائس چیئرمین کی ...

error: Content is protected !!