بنیادی صفحہ / اردو / کتاب، دنیا، اور ہم

کتاب، دنیا، اور ہم

تحریر : بلال بلوچ

عربی زبان کے نامور شاعر متنبی نے خوب کا ہے
“زمانہ کا بہترین اور ہم نشین دوست کتاب ہے”
کتاب ایک ایسی ساتھی ہے. جو اپنے قاری کو دین و دنیا، تاریخ و سیاست، علم و عرفت  اور نامور شخصیات کو جانے کا مواقع فراہم کرتا ہے. جس کے ذریعے آپ  سماج میں کسی بھی ظلم کے خلاف انقلاب لا سکتے ہیں.
اور اگر سائنس کے اعتبار سے دیکھا جائے تو امریکہ رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ایک رپورٹ کے مطابق جو بالغ حضرات اپنی  فراغت  کتب بینی جیسے سرگرمیوں میں گزارتے ہیں. تو ان میں بڑھاپے کے وقت دماغی تنزلی ان افراد کے مقابلے میں 32 فیصد کام ہوتا ہے جو اس سے بھاگ جاتے ہیں.
جو قوم کتاب کی قدر و قیمت اور اہمیت کو جانتے ہیں. وہ اس کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں. ہندوستان کے لوگ اپنے ایک ہفتے کے 168 گھنٹوں میں سے 11 گھنٹے کتاب پڑھنے میں گزارتے ہیں اور اسی طرح تاہلنڈ اور چین کے عوام اپنے ہفتے کے قریب قریب دس گھنٹے کتاب پڑھنے میں صرف کرتے ہیں.
دنیا میں جتنی بھی ترقی یافتہ ممالک  ہیں. وہاں کی لاہیبریریاں آپکوں لوگوں سے بری پڑی ملینگے. حتاکہ وہاں کے عوام آپ کو بس سٹاپ، ریلوے اسٹیشن، سڑک کنارے، اور پارکوں میں بھی کتاب پڑھتے نظر آئیں گے. اس لئے وہ شعوریافات ہوتے ہیں وہ اپنے عزت و وقار کے پاسبان ہوتے ہیں. وہ جسمانی طور پر غلام ہوتے ہیں اور نہ ہی وہ ذہنی طور پر. وہ اپنی تاریخ کو پڑھتے ہیں، خود کو پہچانتے ہیں، وہ سوچتے ہیں، بولتے ہیں اور عمل کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں.

اور ہم جاہلانہ طرز عمل کے طور پر  جاہلیت کے نچلے سطح تک پہنچ گئے ہیں. ریاستی ظلم و جبر کے خلاف سیاسی اور سماجی معاملات میں ردعمل دور کی بات ہے. ایک مذمتی بیان تک نہیں دیتے. خوارک، پانی،تعلیم اور صحت جیسے اپنے بنیادی حقوق مانگنا تو بہت دور کی بات ہے ہمارے ننگ و ناموس تک محفوظ نہیں ہیں
ہم کچھ کیوں نہیں کرتے، کیونکہ ہم بولتے نہیں تو سوچتے بھی نہیں ، پڑھتے تو بلکل نہیں، تبھی تو ہم جانتے نہیں.اسی وجہ سے کچھ اچھا کرنے کے بجائے. ایک مسیحا کے لیے منتظر رہتے ہیں ایک مسیحا کے انتظار میں ہاتھ اٹھانے سے بہتر ہے.
ہر ہاتھ میں کتاب اٹھانے کا عظم اٹھاہے

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ایک شعوری سوال

تحریر : عامر نذیر بلوچ   کائنات میں ہمیشہ سے روایات چلتا ...

مختلف سوچ اقوام کی مضبوطی کا سبب ہے

تحریر: نعیم قذافی   انسان جسم و قد، رنگ یا دیگر اعتبار ...

چلو آو بیٹا افطاری کرتے ہیں

افسانہ نگار: شاد بلوچ امی، امی، امی… نوید کی چیخیں نکل رہے ...

اردو اور کھیترانی

  تحریر ۔ جان گل کھیتران بلوچ اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھیترانی کیا حال ...

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے نو منتخب وائس چیئرمین کی حلف برداری

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر (ایس ایس ایف) کے نو منتخب وائس چیئرمین کی ...

error: Content is protected !!