بنیادی صفحہ / خبریں / مستونگ میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی جائے۔نواب رائیسانی

مستونگ میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی جائے۔نواب رائیسانی

نواب رئیسانی نے مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم بلوچستان سے رابطہ کیااور انہیں کہاکہ مستونگ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کٹس،بیڈز،سی بی سی مشین اورضروری سامان ایمرجنسی بنیادوں پر فراہم کیاجائے۔جبکہ اس موقع پر انھوں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ڈپٹی  سی او ڈاکٹر داد محمد خواجہ خیل نے انہیں کورووائرس کے حوالے سے اقدامات اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اور ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر خلیل ترین کا کوروناوائرس کیس مثبت آنے پر بتایا کہ ہسپتال کے چار اہلکاروں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بجھوائے ہے جبکہ انھوں نے مزید دو سو کٹس فراہم کرنے کیلئے کہاکہ ہسپتال کے ملازمین کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بجھوائے جائیں گے۔

نواب محمداسلم خان رئیسانی نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ہسپتال کو فوری طور پر دو سو ٹیسٹ کٹس فراہم کریں۔انھوں نے کہاکہ اس ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دو ہسپتال عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آپس میں مربوط کوارڈینیشن قائم رکھے اور مشکل کی اس گھڑی میں مستونگ کے یہ دونوں بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیوہسپتال اور نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال باہمی رابطے میں رہ کرمشترکہ طور پر عوام کو ہر ممکن صحت کے سہولیات فراہم کریں۔

تاکہ ہم آزمائش کی گھڑی میں اس وبائی مرض سے نمٹ سکیں،انھوں نے کہاکہ وہ وزیراعلی اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ مستونگ میں صحت کی سہولیات اور بلخصوص کورونا وائرس کے تمام طبی آلات مقامی ہسپتالوں میں دستیاب ہو انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے آپس میں سوشل ڈسٹینس قائم کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کریں تاکہ اس موذی وباء سے اپنے آپ اور علاقے کو محفوظ بناسکے۔

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔آغا حسن بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا ...

کوروناوائرس نے اخبارات اور میڈیا ہاوسسز میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے17 میڈیا ورکرز میں وائرس کی تصدیق

کوروناوائرس نے اخبارات اور میڈیا ہاوسسز میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے   ...

یکم مئی بروز جمعہ ایس ایس ایف کی طرف سے مزدور ڈے کی مناسبت سے ایک آنلائن لیکچر سیشن زوم ایپلیکشن پہ منعقد ہوا۔

یکم مئی بروز جمعہ ایس ایس ایف کی طرف سے مزدور ڈے ...

شہید فدا بلوچ ایک بہادر لیڈر تھے ان کے جہد و جہد و قربانی مشعل راہ ہے۔ بی ایس او پجار

  کوئٹہ(نشست) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر کمیٹی کے ممبر ...

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی منتقلی یا بندش کے حق میں نہیں، ایڈمن آفیسرز ایسوسی ایشن

ایڈمن آفیسرز ایسوسی ایش سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی ...

error: Content is protected !!