بنیادی صفحہ / اردو / نفرت بھی محبت کی ایک صورت ہے

نفرت بھی محبت کی ایک صورت ہے

تحریر:نعیم قذافی

محبت جب حد سے بڑھ جائے تو نفرت بن جاتی ہے۔ محبت سے قبل انسان نفرت ہرگز نہیں کر سکتا، نفرت تب ہوتی ہے جب تک محبت exist کرتی ہے۔ دراصل نفرت محبت کی گود سے جنم لیتی ہے۔ نفرت ہی نہ ہوتی تو محبت نہ ہوتی۔ مثلاً: کامیابی کے بعد دوسری باری کبھی بھی ناکامی کی ہو سکتی ہے، کبھی ناکامی کے بعد دوسری باری کامیابی کی ہو سکتی ہے اور خوشی اداسی کا مرہون منت ہے۔

جس نفرت کو انسان نفرت سمجھتا ہے درحقیقت وہ دھوکہ میں ہوتا ہے؛ درحقیقت وہ نفرت نہیں، محبت ہوتی ہے چناچہ یہ عمل بندے کا بندے کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور رب کریم کے ساتھ بھی اور رب کریم اس عمل سے پہلے بخوبی واقف ہے کہ نفرت میں موجود جو چیز ہے وہ میرے بندے سے میرے لئے محبت ہے مراد نفرت میں محبت اور محبت میں نفرت نہیں ہو سکتی۔

لوگوں کے زیر نظر یہ “نفرت محبت نہیں ہو سکتی” ایک زبردست الجھن ہے دراصل وہ غلطی فہمی میں ہیں چناچہ وہ نفرت کے پیچھے اس شے کو دیکھنے، جاننے اور پھر سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ وہ وہی اعتراف کرتے ہیں جو وہ بظاہر دیکھتے ہیں اور بظاہر کی جھلک دھوکہ میں ڈالتا ہے۔ اس کے برخلاف جو پوشیدہ ہے، نظر نہیں آتا وہی سچ بھی ہے اور حقیقت بھی جس پر غلاف پوشیدگی کا پڑا ہوا ہے لیکن عوام الناس یہ بھی دیکھنے سے محروم ہوتے ہیں۔ یہی انتہائی زبردست مسئلہ ہے لوگوں کے ساتھ جو وہ سمجھ نہیں پاتے۔

محبت کے کئی روپ ہیں۔ یہ کوئی بھی روپ دھار کر کبھی بھی کسی کے سامنے آ سکتی ہے جیسے کہ غصہ، ناراضگی اور نفرت۔ اور محبت والی نفرت ہر ایک مرد و زن میں یکساں پایا جاتا ہے۔ یہ پانچ انگلیوں والی بات نہیں ہے۔

محبت کے میدان میں پورا اترنے کے بعد انسان تب آگے بڑھ سکتا ہے جب وہ وہ یہ سمجھ چکا ہو کہ ہاں! نفرت بھی محبت کی ایک صورت ہے۔

یاد رکھیں کہ نفرت کی محبت سمجھنے کے بعد آگے بڑھا جا سکتا ہے اور آگے کا قدم انسان کو عشق سے ملواتا ہے ویسے بھی عشق ہمیشہ محبت سے ایک قدم آگے رہتا ہے۔

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

احساس انسانیت

راقم الحروف:عبدالصمد گدور (لسبیلہ)   حضرت شیخ سعدی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ ...

بلوچ قوم حق خودارادیت

تحریر:کامریڈ رضوان بلوچ   چار اپریل 1918کوہلو سے چار سگے بهائی میر ...

احساس برتری

تحریر: صابر محمد حسنی   انسان اس روۓ زمین پر قدم رکھنے ...

 فنگر پرنٹنگ سے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ تک فارینسک سائنس کا طویل سفر تک

تحریر: ڈاکٹر افتخار بلوچ ڈی این اے ٹیسٹ کی اصطلاح آج کل ...

بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش، نقصانات فوائد

تحریر:شکور بلوچ آج سے 55سال پہلے 1962 میں جے سی لائک نے ...

error: Content is protected !!