بنیادی صفحہ / اردو / کرونا وائرس اور قومی فرائض

کرونا وائرس اور قومی فرائض

تحریر:  یاسر خدرانی

کرونا وائرس ایک مرض ہے، ایک وباء ہے جو تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جسکے باعث اب تک چھ ہزار کے قریب انسان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ قرنطیہ سینٹرز میں زیر علاج ہے اس وائرس کے متاثرین میں اکثریت کی حالت خطرے سے باہر اور روبہ صحت ہورے ہیں

اس وائرس کے متاثرین کے صحتیابی کے چانسز کافی زیادہ ہیں جو کہ ایک اچھی خبر ہے گوکہ اب تک اس وائرس کا علاج باقاعدہ سامنے نہیں آسکا ہے لیکن بہت سے احتیاطی تدابیر اپناکر اس وباء سے بچا جاسکتا ہے

بدقسمتی سے ہم لوگ یعنی سوشل میڈیا پر بیٹھے سمارٹ فون ہاتھ میں پکڑنے والے اس وباء سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی دینے کی بجاۓ ہم مزاحیہ ٹوٹکے اور حکومت پر تنقید کرنے میں مگن ہیں جو ہماری غیر سنجیدگی کی ایک شرمناک انتہاء ہے

وقت اور حالات کا تقاضہ یہ ہیکہ بحیثیت ایک قوم ہم سب ملکر اس وباء کے مقابلے کے لیے کمر کس لیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو حفاظتی تدابیر جو کہ بآسانی سوشل میڈیا سے حاصل کر سکتے ہیں کے متعلق آگاہی دیں خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں

ایرانی زائرین کا رونا رونے سے بہتر ہے ان زائرین کے لیے اپنے دل بڑا کریں سال بارہ مہینے جس ایران کے ڈیزل اور اشیاء خوردنوش پر گزر بسر کرنے والے بلوچستان کے باشندے اگر اب ان زائرین کو قبول کرنے سے مکر رہے ہیں تو یہ احسان فراموشی کی اعلی مثال بن جائیگی اور اندرون ملک جن علاقوں سے ان ذائرین کا تعلق ہے خصوصاً جو سندھ سے تعلق رکھتے ہیں اگر یہ لوگ بھی اپنے صوبائی حکومت پر دباؤ ڈال کر سندھ کے بین الصوبائی سرحد بند کروائیں تو قسم سے ہم لوگ بھوک اور ادویات کی قلت سے مرنے پر مجبور ہونگے

لہذا گزارش یہ ہیکہ مثبت رہیں سوشل میڈیا کے زریعے اور اسکے علاوہ اپنے ارد گرد لوگوں کو آگاہی فراہم کریں ان احتیاطی تدابیر اپنانے اور انکے فوائد بتائیں تاکہ ملکر اس وائرس کا مقابلہ کرسکیں جیسے کہ چین نے ملک گیر عوامی تعاون سے اس کا مقابلہ کیا تھا بلکہ تاحال کررہے ہیں

تعارف: nishist_admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

احساس برتری

تحریر: صابر محمد حسنی   انسان اس روۓ زمین پر قدم رکھنے ...

 فنگر پرنٹنگ سے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ تک فارینسک سائنس کا طویل سفر تک

تحریر: ڈاکٹر افتخار بلوچ ڈی این اے ٹیسٹ کی اصطلاح آج کل ...

بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش، نقصانات فوائد

تحریر:شکور بلوچ آج سے 55سال پہلے 1962 میں جے سی لائک نے ...

سریاب میں طویل لوڈ شیڈنگ،گیس پریشر میں کے حوالے سے ایم این اے آغاحسن کا متعلقہ آفیسران سے ملاقاات

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلات، ممبر قومی اسمبلی آغا حسن ...

فلاحی تنظیمیں ،بلوچستان اور دردوار

تحریر: بسم اللہ سمالانی   غیرسرکاری تنظیم یا این جی او قانونی حیثیت ...

error: Content is protected !!